مئی 31, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پاکستان:کورونا وائرس سے 301 اموات، 14ہزار 79متاثر

ملک بھر میں جاری جزوی لاک ڈاون میں نرمی کردی گئی ہے اور برآمدی صنعت کو مکمل کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 301 ہو گئی، جبکہ کورونا کے مریضوں کی تعداد 24 ہزار 79 تک پہنچ گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری کردہ  تازہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 576 کیسز اور11 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

پنجاب میں کورونا کے اب تک سب سے زیادہ 5 ہزار640 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ سندھ 4,956، خیبرپختونخوا 1,984، بلوچستان 853، اسلام آباد 261، آزاد کشمیر 65 اورگلگت بلتستان میں 320 افراد میں وائرس کی تصدیق ہے۔

پاکستان میں اب تک کورونا وائرس کے 3 ہزار 223 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سےسب سے زیادہ 104 اموات ہوئی ہیں۔ سندھ میں 85، پنجاب میں 84، بلوچستان 13، اسلام آباد اور گلگت بلتستان میں کورونا سے 3،3 افراد جاں بحق ہوئے۔

پاکستان میں کورونا وائرس سے 3,029 مریض صحت یاب ہوگئے ہیں۔ کورونا وائرس سے متاثرہ 78 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ ملک بھر میں اب تک کورونا کے 1 لاکھ 50 ہزار 756 ٹیسٹ لیے جا چکے ہیں۔

ملک بھر میں جاری جزوی لاک ڈاون میں نرمی کردی گئی ہے اور برآمدی صنعت کو مکمل کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ کم کرنے کیلئے عوام اجتماعات پر پابندی لگائی گئی ہے۔ حکومت کی جانب سے مساجد میں زیادہ سے زیادہ پانچ افراد کو نماز پڑھنے کی اجازت دی گئی ہے۔

%d bloggers like this: