کراچی: وزیراعلیٰ سندھ نے رمضان المبارک کے دوران پیر تا جمعرات صبح 9 سےسہ پہر 3 بجے تک کاروبار کھولنے کی اجازت دے دی۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی صدارت میں رمضان المبارک کے دوران کاروبار کی ایس او پیز سے متعلق اجلاس ہوا جس میں سعید غنی، امتیاز شیخ، مکیش چاولہ، ناصر شاہ، مشیر مرتضیٰ وہاب، چیف سیکریٹری ممتاز شاہ، آئی جی پولیس مشتاق مہر اور دیگر نے شرکت کی۔
اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ رمضان المبارک میں بھی شام 5 بجے کے بعد لاک ڈاؤن ہوگا اور احترام رمضان آرڈیننس جاری رہے گا۔
وزیراعلیٰ نے اعلان کیا کہ کاروبار پیر تا جمعرات صبح 9 سے 3 بجے تک ہوگا اور صبح 8 سے شام 5 بجے تک گروسری کی دکانیں کھلی رہیں گی۔
انہوں نے کہا کہ پکے ہوئے کھانے کی ڈیلیوری 5 سے 10 بجے تک ہوگی اور سحری میں کوئی ہوم ڈلیوری سروس نہیں ہوگی۔
مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ محکمہ داخلہ ایک ایس او پی اور کاروباری سرگرمیوں کے لیے نوٹیفکیشن جاری کرے گا جس میں وقت بتایا جائے گا۔
واضح رہے کہ سندھ میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 3900 سے زائد ہے اور اب تک 73 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جن میں سے نصف سے زائد ہلاکتیں کراچی سے رپورٹ ہوئی ہیں۔
اے وی پڑھو
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ
اسلم انصاری :ہک ہمہ دان عالم تے شاعر||رانا محبوب اختر