سندھ میں کورونا وائرس نے مزید پانچ افراد کی جان لے لی۔ دوسو ستائیس نئےکیسز بھی سامنے آگئے۔
صوبے بھر میں متاثرہ دوہزار سات سو چونسٹھ افراد میں سے ایک سو پندرہ کی عمر دس سال سے کم ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وڈیو پیغام میں بتایا ہے کہ سندھ میں اب تک اکسٹھ افراد کورونا کا
شکار بن چکے ہیں۔ متاثرین میں اموات کا تناسب دو اعشاریہ دو فیصد ہے۔
کراچی میں نئے ایک سو باون کیسز میں سے پینسٹھ کراچی جنوبی،اکتیس وسطی،اٹھائیس شرقی ،
تئیس کورنگی اور پانچ ضلع غربی سے سامنے آئے ہیں۔
سندھ بھر میں چھ سو پینتیس متاثرہ افراد کورونا کو شکست دے چکے ہیں۔
تشویشناک بات یہ ہے کہ صوبے بھر میں متاثرہ دوہزار سات سو چونسٹھ افراد میں سے
ایک سو پندرہ کی عمر دس سال سے کم ہے۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،