نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سکھر میں کرونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والوں کو خراج تحسین

84 فٹ لمبا اور 56 فٹ چوڑا دنیا کاسب سے بڑا سفید پرچم لہرا دیا گیا،

سکھر میں کرونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والوں کو خراج تحسین، 84 فٹ لمبا اور 56 فٹ چوڑا دنیا کاسب سے بڑا سفید پرچم لہرا دیا گیا،

تقریب میں ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل اسٹاف، پولیس، رینجرز ،پاک فوج کے جوان شریک

سکھر میونسپل کارپوریشن کی جانب سے ملک میں کرونا وائرس کے خلاف لڑی جانے والی جنگ میں فرنٹ لائن پر لڑنے والے ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل عملے، پولیس،

رینجرز اور پاک فوج کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے سکھر کے لب مہران واکنگ ٹریک پر ایک مختصر اور سادہ سی تقریب منعقد کی گئی

جس میں میئر ارسلان شیخ، ڈپٹی میئر طارق چوہان، ڈپٹی کمشنر سکھر رانا عدیل تصور کے علاوہ پولیس، رینجرز، پاک فوج ،ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کے چار چار افراد نے شرکت کی

تقریب میں پولیس، رینجرز، پاک فوج ،ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کے افراد کو سندھ کی روایت کے مطابق اجرک اور ٹوپی کے تحائف پیش کیے گئے

اس موقع پر میئر سکھر ارسلان اسلام شیخ اور دیگر افسران نے واکنگ ٹریک پر دنیا کا سب سے بڑا 30 فٹ اونچا 84 فٹ لمبا اور 56 فٹ چوڑا سفید پرچم لہرایا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے

میئر ارسلان شیخ و دیگر شرکاء نے کہا کہ کرونا وائرس کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن کا کردار ادا کرنے والے ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل اسٹاف کے لوگ، پاک فوج،

رینجرز اور پاک فوج کے جوان خراج تحسین کے قابل ہیں جو اپنی جانوں کی پرواہ کیے بغیر لوگوں کا علاج اور انہیں تحفظ فراہم کرنے کے لیے دن رات کوشاں ہیں

ان کو جتنا خراج تحسین پیش کیا جائے وہ کم ہے یہ چھوٹی سی تقریب ان کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے بہت کم ہے۔

About The Author