مئی 15, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں گر گئیںِ ،پاکستان میں 15 روپے لٹر کمی کا امکان

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 21 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئیں،

کراچی:

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 21 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئیں، پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔

کورونا وائرس کے سبب دنیا بھر میں معاشی سرگرمیاں متاثرہوئیں تو خام تیل کی قیمتیں بھی تیزی سے گرنا شروع ہو گئیں۔ امریکی خام تیل 21 فیصد کمی کے بعد 14 ڈالر 47 سینٹ فی بیرل جبکہ برطانوی خام تیل 4 اعشاریہ 2 فیصد کمی کے بعد 26 ڈالر 91 سینٹ فی بیرل پر ٹریڈ ہوا۔

تجریہ کاروں کے مطابق خام تیل برآمد کرنے والے ممالک کے درمیان ہونے والے معاہدے کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی پیداوارمیں کٹوتی تو کی گئی مگر اب بھی پیداوار طلب سے زیادہ ہے۔

دوسری جانب مختلف ممالک کے پاس تیل ذخیرہ کرنے کی جگہ بھی ختم ہوتی جارہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ خام تیل کی قیمتیں گر کر اس وقت 21 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ چکی ہیں۔

معاشی معاہرین کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں گھٹ جانے سے پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔

%d bloggers like this: