آپ نیوز چینل بند کردیا گیا۔ اس سلسلے میں انتظامیہ کی طرف سے ایک خط کے ذریعے تمام کارکنوں کی اطلاع دے دی گئی ہے ۔
خط میں کہا گیاہے کہ چئیرمین ملک ریاض کی طرف سے تمام کارکنوں کو اطلاع کی جاتی ہے کہ چند ناگزیر قانونی اور تکنیکی وجوہات کی بنیاد پر آپ نیوز (اردوچینل) کو چلانا ممکن نہیں رہا۔ اس لیے فوری طور پر آج 11 اپریل سے آپ نیوز کی نشریات بند کی جارہی ہیں۔
خط میں کہا گیاہے کہ انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ آپ نیوز سے وابستہ تمام کارکنوں کے واجبات ادا کیے جائیں گے۔ جس کے تحت مارچ کی تمام تنخواہیں 14 سے 15 اپریل کو ادا کر دی جائیں گی۔
اپریل سے 11 مئی کے نوٹس پیریڈ کی تنخواہ بھی 21 اور 22 اپریل کوادا کر دی جائے گی۔
اس کے علاوہ چئیرمین ملک ریاض صاحب نے کارکنوں کی مشکلات کے پیش نظر 11 مئی کے بعد اگلے تین ماہ کی نصف تنخواہ ہر ماہ کی 5 تاریخ تک ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔جو باقاعدگی سے کارکنوں کے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر ہوتی رہے گی۔
چئیرمین صاحب اس دوران اپنے ملکیتی لائسنس پر نیا چینل شروع کریں گے ۔ جس میں آپ نیوز سے وابستہ کارکنوں کو ترجیحی بنیادوں پر ملازمت کا موقع فراہم کیا جائے گا۔
چئیرمین صاحب کی جانب سے تمام کارکنوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا ہے۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
منٹو کے افسانے، ٹائپنگ اسپیڈ کا امریکہ میں ٹیسٹ ۔۔۔۔||مبشرعلی زیدی
پسماندہ ملکوں کی ورکنگ کلاس ۔۔۔۔||مبشرعلی زیدی