سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اندرون و بیرون ملک پروازوں پر پابندی میں 21اپریل تک توسیع کردی ۔ ملک بھر کے تمام فلائنگ کلب کے طیاروں پر بھی پابندی عائد ۔
وزرائے اعلیٰ کے چارٹر طیاروں اور ہیلی کاپٹرز کو بھی اڑان سے پہلے خصوصی اجازت درکار ہو گی ۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اندرون و بیرون ملک پروازوں پر پابندی میں 21 اپریل تک توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔ حکم نامے کا اطلاق تمام اندرون و بیرون ملک پروازوں پر ہو گا ۔
صرف خصوصی اجازت کے تحت آپریٹ ہونے والی پروازوں کو پاکستانی ائیرپورٹس پر اترنے اور اڑان بھرنے کی اجازت ہو گی ۔
اس کے علاوہ ملک بھر کے تمام فلائنگ کلب کے طیاروں پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے ۔
نوٹم کے مطابق وزیراعلی پنجاب، وزیر اعلی سندھ، بلوچستان اور کے پی، کے چارٹر طیاروں اور ہیلی کاپٹرز کو بھی اڑان بھرنے کے لیے خصوصی اجازت درکار ہو گی ۔
پابندی کے دوران لاہور فلائینگ کلب، ملتان فلائنگ کلب، پشاور فلائنگ کلب، راولپنڈی فلائنگ کلب کے چھوٹے طیاروں کو اڑنے کی اجازت نہیں ہو گئی ۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،