مستحق افراد میں راشن کی تقسیم سے متعلق نئے اصول و ضوابط جاری
فلاحی اداروں کی جانب سے راشن تقسیم کرنے کا سندھ حکومت نے نیا طریقہ کار وضع کر دیا
نئے اصول و ضوابط پر عمل درآمد کے لیے محکمہ داخلہ سندھ نے کراچی سمیت صوبے بھر کےکمشنرز اور ڈی آئی جیز کو خط لکھ دیا
راشن تقسیم سے قبل سندھ حکومت کی موبائل ایپلی کیشن سندھ ریلیف انیشیٹو میں رجسٹرڈ کرانا ہوگا،
راشن کی تقسیم کے دوران مستحق افراد کی عزت نفس کا مکمل خیال رکھا جائے،
مستحقین کو کم سے کم 15 اور زیادہ سے زیادہ 30 دن کا راشن دیا جائے،
راشن میں آٹا، تیل، دالیں، چینی سمیت 17 اشیاء موجود ہونی چاہئیں،
مستحق افراد میں راشن صبح 4 سے صبح سات بجے تک گھروں پر پر جا کر تقسیم کیا جا سکے گا،
راشن کی تقسیم کے دوران کہیں بھی ہجوم جمع نہ ہو ،
امن و امان کی صورتحال بگڑنے پر راشن کی تقیسم فوری طور پر روک دی جائے،
مستحق افراد کی فہرست متعلقہ حکام اور پی ڈی ایم اے کو روزانہ کی بنیاد پر دی جائے،
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،