اپریل 30, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

مقبوضہ جموں کشمیر ڈومیسائل قانون میں ترمیم

ترمیم شدہ قانون کے مطابق جموں و کشمیر میں اب تمام ملازمتوں کے مواقع یہاں کے مستقل باشندوں کے لئے مخصوص رکھے جائیں گے

سرینگر(ساوتھ ایشین وائر)مرکزی وزارت داخلہ نے جموں و کشمیر کے لیے بنائے گئے ڈومیسائل قانون میں دو روز کے اندر ہی ترمیم کی ہے۔

ترمیم شدہ قانون کے مطابق جموں و کشمیر میں اب تمام ملازمتوں کے مواقع یہاں کے مستقل باشندوں کے لئے مخصوص رکھے جائیں گے –

اس سے قبل صرف نچلی سطح کی ملازمتیں ہی یہاں کے مستقل باشندوں کے لیے رکھی گئی تھیں۔

ساوتھ ایشین وائر کے مطابق یہ ترمیم صرف قانون بنائے جانے کے دو دن بعد کی گئی کیونکہ اس قانون کے خلاف جموں و کشمیر کی تمام سیاسی جماعتوں نے مخالفت کی تھی اور اس کے خلاف اپنا سخت ردعمل ظاہر کیا تھا –

%d bloggers like this: