اپریل 20, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

4 جی انٹرنیٹ پر پابندی میں مزید توسیع

جموں کشمیر میں فی الحال2 جی انٹرنیٹ سروس کو جاری رکھا جائے گا اور 15 اپریل تک 4 جی انٹرنیٹ پر عائد پابندی برقرار رکھی جائے گی-

جموں کشمیر میں فی الحال2 جی انٹرنیٹ سروس کو جاری رکھا جائے گا اور 15 اپریل تک 4 جی انٹرنیٹ پر عائد پابندی برقرار رکھی جائے گی-

جمعہ کی شام یو ٹی انتظامیہ کے ہوم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ایک حکم نامہ جاری کیا گیا جس میں واضح کیا گیا کہ15 اپریل تک 4 جی انٹرنیٹ پر عائد پابندی برقرار رکھی جائے گی-

ساوتھ ایشین وائر کے مطابق انتظامیہ کی طرف سے 4 جی انٹرنیٹ پر عائد پابندی میں بار بار توسیع کی جارہی ہے ۔

کورونا وائرس کے دنیا کے ساتھ ساتھ جموں و کشمیر میں بھی تیزی سے پھیلنے کے خدشات کے پیش نظر جاری لاک ڈان کے دوران 4 جی کو بحال کرنے کا مطالبہ زور پکڑتا جارہا ہے-

سپریم کورٹ میں بھی گزشتہ روز ایک درخواست دائرکی گئی ہے جس میں سپریم کورٹ سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ مرکزی و جموں و کشمیر حکومت کو 4 جی انٹرنیٹ سروس بحال کرنے کا حکم دے۔

%d bloggers like this: