لاہور: کورونا وائرس صورتحال،جزوی لاک ڈاون میں دفعہ 144 کی پابندی یقینی بنانے کے لئےپولیس کے اقدامات جاری ہیں۔
شہریوں کی آمدورفت محدود کرنے کے لئے لاہور پولیس کی اب تک کی کارکردگی کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کردیے گئے ہیں۔
ڈی آئی جی آپریشنز رائےبابر سعید کے مطابق لاہور پولیس کی طرف سےگزشتہ دنوں سے جاری لاک ڈاؤن کے دوران ناکوں پر روکے جانے والےشہریوں کی تعداد 75 ہزار 06 سوسے تجاوز کر چکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر اب تک 1264 ایف آئی آرز کا اندراج کیا جا چکا ہے۔اب تک61 ہزار03 سو سے زائد موٹر سائیکلز و گاڑیوں کے مالکان کو روکا اور باہرآنے کا مقصد پوچھاگیا۔
ڈی آئی جی آپریشنز کا کہناہے کہ بے مقصد باہر گھومنے والے68 ہزار 295 شہریوں کو دوبارہ سفر نہ کرنے کی وارننگ جاری کی گئی۔
رائےبابرسعید نے کہا 2718 شہریوں سے دوبارہ غیر ضروری طور پر باہر نہ نکلنے بارے شورٹی بانڈز لئے گئے، 2377گاڑیوں کو دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر بند کر دیا گیا۔
ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق 36793 موٹر سائکلیں،9332رکشے،1547ٹیکسیاں،10372 کاریں اور 3288بڑی گاڑیوں کو روک کر پوچھ گچھ کی گئی۔
رائے بابر سعید نے اپیل کی کہ شہری حالات کی سنگینی کا احساس کریں، انتہائی ایمرجنسی کے علاوہ گھروں سے ہر گز نہ نکلیں۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،