نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کراچی سمیت سندھ میں کورونا وائرس کے خلاف اقدامات میں مزید تیزی آگئی

سندھ میں نافذ لاک ڈاؤن مزید سخت ہوگیا۔ پٹرول پمپس صبح 8 سے شام 5 بجے تک کھلیں گے۔

کراچی سمیت سندھ میں کورونا وائرس کے خلاف اقدامات میں مزید تیزی آگئی۔

صوبے بھر میں پٹرول پمپس اور کراچی میں یوٹیلٹی اسٹورز بھی شام پانچ بجے بند ہوجائیں گے۔

کراچی میں کلورین اسپرے کا سلسلہ بھی شروع کردیا گیا۔

لاک ڈاؤن کے دوران،، لوڈشیڈنگ نے،، گھر بیٹھے کراچی کے شہریوں کو پریشان کررکھا ہے۔

سندھ میں نافذ لاک ڈاؤن مزید سخت ہوگیا۔ پٹرول پمپس صبح 8 سے شام 5 بجے تک کھلیں گے۔

پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے،، کورونا سے بچاؤ کیلئے،، نئے اوقات کار جاری کردیئے ہیں۔

یوٹیلٹی اسٹوز انتظامیہ نے بھی نیا حکمنامہ جاری کردیا۔ جس کے مطابق کراچی میں شام پانچ بجے یوٹیلٹی اسٹوز بند کردیئے جائیں گے۔

کورونا وائرس کو مارنے کیلئے،، کراچی پورٹ ٹرسٹ نے،، بندرگاہ کے اندر اور باہر کلورین واٹر اسپرے کیا۔

سبزی اور فروٹ منڈی میں بھی،، روزانہ کی بنیاد پر جراثیم کش اسپرے کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ کے احکامات کے باوجود،، ضلع وسطی اور نارتھ کراچی کے مختلف علاقوں میں،، غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔

About The Author