مئی 15, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے لاہور میں لاک ڈاؤن جاری ہے

لاہور میں لاک ڈاؤن ،، پانچویں روز بھی شہری گھروں میں موجود ،،معمولات زندگی یوں تو رکے ہوئے ہیں

کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے لاہور میں لاک ڈاؤن جاری ہے، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف پولیس بھی ان ایکشن ہے،

حکومت کی جانب سے اشیا خورونوش کی دکانوں کا وقت صبح آٹھ سے رات آٹھ بجے کرنے پر عملدرآمد کرایا جانے لگا۔

کورونا سے بچاؤ کیلئے لاہور میں لاک ڈاؤن ،، پانچویں روز بھی شہری گھروں میں موجود ،،

معمولات زندگی یوں تو رکے ہوئے ہیں ،، لیکن اشیا خور و نوش اور ادویات کی خریداری سمیت دیگر ایمرجنسی معاملات کے لئے شہری باہر نکل رہے ہیں

دفعہ ایک سو چوالیس پر عملدرآمد کیلئے پولیس نے شہر کے دو سو انتیس مقامات پر ناکہ بندی کر رکھی ہے،،

گھروں سے غیر ضروری باہر نکلنے والے چار سو تین افراد کے خلاف مقدمات درج کئے گئے

جبکہ تیرہ سو چورانوے افراد سے آئندہ پاسداری کے حلف نامے لئے اور چار سو تیرہ مختلف گاڑیوں کو قانون شکنی پر بند کر دیا گیا

کورونا کے پھیلاو کو روکنے کے لیے حکومت پنجاب کی جانب سے نئے احکامات کے بعد دکانوں کو روزانہ آٹھ بجے بند کردیا جائیگا،،؎

%d bloggers like this: