گڈز ٹرانسپورٹرز اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر پورے ملک کے طول و ارض میں اشیاء خوردونوش اور جان بچانے والی ادویات کی ترسیلات جاری رکھے ہوئے ہیں۔
آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے ترجمان نے کہاہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے اشیاء خوردونوش کی ترسیلات پر مامور ٹرک اور ٹرالرز کے عملے کے ساتھ کرونا وائرس کے شدید خطرے کے باوجود گڈز ٹرانسپورٹرز اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر قومی خدمت کا فریضہ سر انجام دے رہے ہیں
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان ان مصیبت کے لمحات میں گڈز ٹرانسپورٹرز کے لئے بھی ریلیف پیکج کا اعلان کریں۔وزیر اعظم گڈز ٹرانسپورٹرز کے لئے وھیکل ٹیکس اور روٹ پرمٹ فیس میں کم از کم چھ ماہ کے لئے ریلیف کا اعلان کریں
ترجمان نے کہا کہ گڈز ٹرانسپورٹرز کاروبای سرگرمیاں نہ ہونے کے باعث بنکوں کی اقساط ادا نہیں کرسکتے وزیراعظم تین ماہ کے لئے بنکوں کی اقساط معافی کا اعلان کریں
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،