اکتوبر 1, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

Pic13-015 LAHORE: Nov13- A view of smog which engulfs the area in provincial capital. ONLINE PHOTO by Malik Sajjad

لاک ڈاؤن: لاہور میں فضائی آلودگی کم ہو گئی، ائیر کوالٹی انڈیکس کی رینکنگ میں لاہور چھبیسویں نمبر پر آ گیا

گذشتہ روز لاہور آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں نویں نمبر پر تھا۔

لاہور: لاک ڈاؤن کے باعث سڑکوں پر ٹریفک نہ ہونے سے شہر کی آب و ہوا میں بہتری آ گئی ہے ۔

لاہور کی ائیر کوالٹی انڈیکس کی فہرست میں رینکنگ بہتر ہو گئی۔

دنیا کے دس آلودہ ترین شہروں کی فہرست سے نکل کر لاہور چھبیسویں نمبر پر آ گیا۔

گذشتہ روز لاہور آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں نویں نمبر پر تھا۔

تھائی لینڈ، بیجنگ اور ڈھاکہ ابھی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست ہیں۔

3 بھارتی شہر ممبئی، دہلی اور کولکتہ بھی 10 آلودہ ترین شہروں میں شامل ہیں۔

محکمہ موسمیات نے لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

آج شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 14 ڈگری سینٹی گریڈ ، ذیادہ سے ذیادہ درج حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جائے گا۔

About The Author