مئی 17, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے معاون خصوصی وزیراعلی خود پشاور کی گلیوں میں لاوڈ اسپیکر لیکر نکل آئے

انہوں نے لاوڈ سپیکر کے ذریعے علاقے کے لوگوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ گھر پر رہیں، ملتے وقت فاصلہ رکھیں۔

پشاور: وزیراعلی خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے بلدیات کامران بنگش گاڑی نے لاک ڈاون کےدوران شہر میں گشت کیا اور بغیر پروٹوکول لاوڈ سپیکر کے ذریعے آگاہی کے اعلانات کرتے رہے۔

انہوں نے لاوڈ سپیکر کے ذریعے علاقے کے لوگوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ گھر پر رہیں، ملتے وقت فاصلہ رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ خواتین، ریڑھی بان، ڈرائیورز سمیت تمام افراد کو گھر پر رہنے کی اپیل کرتا ہوں۔

کامران بنگش کے اعلانات پر لوگ متوجہ ہوتے رہے۔

اس دوران ڈیوٹی پر موجود ٹریفک پولیس اہلکاروں کی حوصلہ افزائی بھی کی گئی۔

کامران بنگش کے مطابق کورونا کے خلاف گھر گھر گلی گلی جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ  مساجد، سڑکیں اور عوامی مقامات  کو کورونا مار اسپرے سے دھو رہے ہیں۔

%d bloggers like this: