لاہور میں کرونا وائرس کا پہلا مریض چل بسا، ستاون سالہ افرا سیاب میو اسپتال میں زیر علاج تھا۔
وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد نے کرونا کے مریض کی ہلاکت کی تصدیق کر دی۔
پنجاب میں کورونا وائرس سے پہلی ہلاکت،، جسکے بعد پاکستان میں کورونا سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد سات ہو گئی۔
لاہور کے میو ہسپتال میں کورونا وائرس سے متاثرہ ستاون سالہ افراسیاب زندگی کی بازی ہار گیا۔ وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے صوبے میں وائرس سے پہلی ہلاکت کی تصدیق کر دی۔
ڈاکٹریاسمین راشد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ کے ذریعے اس ہلاکت کی خبر کی تصدیق کی۔
یاسمین راشد نے کہا کہ ملک کے لیے یہ مشکل وقت ہے۔
اس وباء سے نمٹنے کا ایک ہی راستہ ہے کہ ہم گھروں میں رہیں تاکہ احتیاطی تدابیر بہترین طریقے سے اپنائی جا سکیں۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،