نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں کھیلوں کی سرگرمیاں معطل

کراچی ہاکی ایسو سی ایشز کی جانب سے اپنے کھلاڑیوں کے لیے آن لائن ٹریننگ پروگرام کا آغاز کردیا گیاہے

کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں کھیلوں کی سرگرمیاں معطل ہیں،،

کھلاڑی اپنے گھروں پر ٹریننگ کررہے ہیں،، ایسے میں کراچی ہاکی ایسو سی ایشز کی جانب سے اپنے کھلاڑیوں کے لیے آن لائن ٹریننگ پروگرام کا آغاز کردیا گیاہے،،

سابق اولمپئنز وڈیوز کے ذریعے سوشل میڈیا پر کھلاڑیوں کو تربیت دے رہے ہیں،،

کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں لاک ڈاون کی صورتحال ہے۔

عام لوگوں کی طرح کھلاڑی بھی گھروں تک محدود ہیں۔ان حالات میں کراچی ہاکی ایسوسی ایشنز نے ،،

پاکستان ہاکی فیڈریشن کی زیر نگرانی،، آن لائن ٹریننگ پروگرام کا آغاز کردیا۔

اولمپئن احمد عالم نے آن لائن تربیتی پروگرام کا باقاعدہ آغاز کیا۔ انہوں نے گھر پرٹر یننگ کےطریقے بتائے اورٹپس دیں۔۔

مشہور اولمپئن سمیع اللہ جو کراچی ہاکی ایسوسی ایشنز کے ایگزیکٹیو بورڈ ممبر بھی ہیں انہوں نے اس آئیڈیا کو سراہا اور موجودہ حالات میں اسے کارآمد قراردیا۔۔

کھلاڑیوں نے بھی آن لائن ٹریننگ پروگرام کو انتہائی شاندار قرار دیا ہے۔اس پروگرام کے ذریعے نوجوان لڑکے اور لڑکیاں اپنے گھروں پر رہتے ہوئے بین الاقوامی معیار کے مطابق ٹریننگ حاصل کررہے ہیں،،

About The Author