نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

امریکہ میں پہلی کورونا ریپڈ تشخیصی کٹ کی منظوری دے دی گئی، جس سے کورونا ٹیسٹ 45 منٹ میں ہوسکے گا

ابتدا میں یہ کٹ اسپتالوں کی ایمرجنسی میں استعمال ہوگی جس کی سپلائی کا آغاز آئندہ ہفتے سے ہوگا۔

امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے پہلی کورونا ریپڈ تشخیصی کٹ کی منظوری دے دی ہے۔

کورونا ریپڈ کٹ سے کورونا ٹیسٹ 45 منٹ میں ہوسکے گا ابتدا میں یہ کٹ اسپتالوں کی ایمرجنسی میں استعمال ہوگی جس کی سپلائی کا آغاز آئندہ ہفتے سے ہوگا۔

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق امریکی انٹیلی جنس نے جنوری اور فروری ہی میں کہہ دیا تھا کہ کورونا وبا کی شکل اختیار کرسکتا ہے۔ لیکن امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ اور ارکان کانگریس نےکورونا پروارننگ کو اہمیت نہیں دی۔

امریکی اخبار کے اس الزام کو صدر ٹرمپ نے مسترد کردیا ہے۔ امریکی صدر کے مطابق امریکہ وائرس کے خلاف جنگ جیت رہا ہے۔

دوسری جانب وائرس سے بچاو کے لیے امریکہ کی چاروں ریاستوں میں لاک ڈاون کردیا گیا ہے۔

امریکا میں کورونا کے سب سے زیادہ کیسز کی تعداد نیویارک میں ہے جہاں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1000 سے زائد ہے۔ جس کی وجہ سے نیویارک کے لیے 40ارب ڈالر ریلیف پیکج منظور کیا گیا ہے

نیو یارک، لاس انجلیس اور شکاگو میں بھی لاک ڈاؤن ہے۔ جبکہ تقریباً 10 کروڑ افراد کی آبادی والی سات ریاستوں میں گھروں تک محدود رہنے کے حکم نامے کا نفاذ عمل میں لایا جائے گا۔

About The Author