نومبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ملتان: پاکستان سرائیکی پارٹی کا ایک اہم اجلاس

سرائیکی لائرونگ PSP کے صدر ملک نعیم اقبال ایڈووکیٹ، سیکرٹری اطلاعت ملک جاوید چنڑ،

ملتان

پاکستان سرائیکی پارٹی کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت ڈاکٹر نخبہ تاج لنگاہ چئیر پرسن پاکستان سرائیکی پارٹی منعقد ہوا

اجلاس میں مرکزی صدر ملک اللہ نواز وینس، چیف آرگنائزر احمد نواز سومرو، سرائیکی لائرونگ PSP کے صدر ملک نعیم اقبال ایڈووکیٹ، سیکرٹری اطلاعت ملک جاوید چنڑ،

سرائیکی یوتھ PSP کے صدر ملک طلال زوہیب وینس، مرکزی رہنماں ڈاکٹر مقصود خاں لنگاہ، ڈپٹی سیکرٹری سلطان محمود کلاچی، مہر ربنواز چاون اور عبدالرزاق راجپوت نے شرکت کی اجلاس میں اس بات کا فیصلہ کیا گیا کہ

ملکی حالات کے پیش نظر اور پاکستان میں کرونا وائرس کے موزی مرز کے نتیجے میں اس سال 7 اپریل کو ملتان میں پاکستان سرائیکی پارٹی کا یوم تاسیس اور قائد سرائیکی بیرسٹر تاج محمد خاں لنگاہ کی 7 ویں برسی کی سالانہ تقریب ملتوی کر دی گئی ہے

اجلاس میں اس بار کا اعادہ کیا گیا کہ پارٹی کارکنان اور عہدداران اپنے اپنے یونٹوں میں 7 اپریل کو پارٹی سالگیرہ کا کیک کاٹیں گے

اور بیرسٹر تاج محمد خاں لنگاہ کی برسی کے موقع پر وسیب بھر میں پارٹی کارکنان انفرادی طور پر دعا کا اہتمام کریں گے

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ملکی حالات ٹھیک ہونے کے بعد ملتان میں رہبر سرائیکستان بیرسٹر تاج محمد خاں لنگاہ کانفرنس منعقد کی جاۓ گئی اجلاس میں اس بات پر تشویش کا اظہار کیا گیا کہ

حکومت کی طرف سے ملک کے دیگر حصوں سے زائرین کو ملتان قرنطینہ میں رکھنے کا حکومتی فیصلہ غیر دانشمندانا ہے

اس کے نتیجہ میں سرائیکی خطہ میں مزید بیماریاں پھیلنے کا اندیشہ ہے اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ حکومت کرونا وائرس کے نتیجہ میں ملک بھر میں عالمی معیار کے مطابق انتظام کیے جائیں تاکہ

مقامی آبادی کو محفوظ رکھا جاسکے اجلاس میں کارکنان کو ہدایات جاری کی گئی کے وہ اپنی اپنی سطح پر سرائیکی خطہ میں عوام کی مشکلات میں ان کا بھر پور ساتھ دیں

تاکہ ملک موزی مرز سے چھٹکارہ حاصل کیا جاسکے اجلاس میں ڈاکٹروں اور نرسوں کو مکمل ضروری اور جدید آلات مہیا کیا جائیں اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ

وہ بہاولپور میں سیکرٹریٹ کے فیصلے کو مسترد کرکے سرائیکی خطے پر مشتمل سرائیکستان صوبے کے قیام کو یقینی بنائے۔

About The Author