سپین میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ سے بچاو کے لئے تیسرے درجہ کی ایمرجنسی لگائی گئی ہے۔
جس میں عوام کو گھروں میں رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔ لیکن اس کے باوجود لوگ گھروں سے بلا وجہ باہر نکل رہے ہیں ۔
اس لئے وزارت داخلہ اسپین نے ایک فارم جاری کیا ہے۔جس کا مقصد لوگوں کا گھر سے باہر نکلنے کی وجہ بیان کرنا ہے یعنی اس فارم میں گھر سے باہر نکلنے کی وجہ لکھنا ضروری ہے اور فاصلہ کا تعین بھی کرنا ہے۔ تاکہ پولیس کے چیک کرنے پر وجہ بتائی جا سکے۔
دوسری صورت میں جرمانہ ہوسکتا ہے جو ہزاروں یوروز میں ہوگا ۔یہ قانون پیر کے دن سے قبل عمل ہوگا.
دوسری طرف سپین کے وزیر اعظم پیدرو سانچز کی طرف سے اسپین میں ایمر جنسی 15 دن بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ بات انہوں نے تمام صوبائی صدور سے ویڈیوں کانفرس کے ذریعے کی۔
اسپین میں کرونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہےاور اس کو روکنے کا واحد طریقہ قرنطینہ ہے۔
اسپین حکومت کی طرف سے 14 مارچ کو ،تیسرے درجے کی ایمرجینسی نافذ کی گئی تھی ،جس کے 15 دن 29 مارچ کو پورے ہو رہے ہیں ۔
لیکن تمام اسپانش سائنسدانوں اور میڈیکل ماہرین کے مشورے کے بعد تیسرے درجے کی ایمرجنسی میں اس 29 مارچ کو 15 دن کے اضافے کی اپیل کی جائے گی ۔
اے وی پڑھو
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا