مئی 25, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا وائرس کی وبا کے باعث نیویارک شہر کو آفت زدہ علاقہ قرار دے دیا

انہوں نے نیوز بریفنگ میں کہا کرونا ایک مشکل اور پیچیدہ دشمن ہے مگر اس کے خلاف جنگ میں جلد فتح حاصل کریں گے۔

نیویارک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کرونا وائرس کی وبا کے باعث نیویارک شہر کو آفت زدہ علاقہ قرار دے دیا۔

انہوں نے نیوز بریفنگ میں کہا کرونا ایک مشکل اور پیچیدہ دشمن ہے مگر اس کے خلاف جنگ میں جلد فتح حاصل کریں گے۔مستقل قریب میں ہم اس کی ویکسن بھی تیار کرلیں گے۔

ٹرمپ نے چین پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ کرونا کی وبا کے ظاہر ہونے کے لمحے میں چین کو ہمیں مطلع کرنا چاہیے تھا۔

امریکی صدرنے کہا کہ ملیریا کی دوائی کو کرونا کی روک تھام کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

نائب صدر مائیک پینس نے کہا کہ ہم وائرس کا مقابلہ کرنے کے لئے تمام ڈاکٹروں کی تمام ضروریات کو پورا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈیموکریٹک اور ریپبلکن جماعتیں کرونا کا مقابلہ کرنے کے لیے تعاون کر رہی ہیں۔

%d bloggers like this: