تعلیمی لحاظ سے پسماندہ ترین صوبہ بلوچستان کے دور دراز بالائی پہاڑی علاقے توبہ اچکزئی کے زیمل کے علاقے سے تعلق رکھنے والے محمد عیسیٰ کا خاندان طویل خشک سالی کے بعد نقل مکانی پر مجبور ہو کر چمن میں آباد ہوئے۔
شروع شروع میں محمد عیسیٰ کم عمری میں ہی پڑھائی کا شوق رکھنے کیساتھ ساتھ تندور کے کام کاج میں اپنے والد کا ہاتھ بٹاتے تھے۔
آج وہ تندور پر روٹی پکانے کاکام سیکھ کر ایک ہنر مند کے طور پر معاشرے کا کارآمد شہری بن کر اٌبھر رہے ہیں۔
انہوں نے یہ سوچ غلط ثابت کیا کہ صرف امیروں کے بیٹے ہی اچھی ملازمتیں حاصل کرتے ہیں بلکہ ایک تندور والے کا بیٹا ہو کر حال ہی میں بلوچستان پبلک سروس کمیشن کے تحت محکمہ پولیس میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر کا تحریری امتحان پاس کرنے میں کامیاب ہوئے وہ اپنی کامیابی پر خوشی سے پھولے نہیں سمارہے ان کی خوشی دیدنی ہے۔
محمد عیسیٰ کا کہنا ہے کہ بڑی کوششوں کے بعد اس مقام پر پہنچا میرے پیشے کو حقیر سمجھنے والوں پر ثابت کیا کہ غریب ہونا یا غربت ترقی کے سفر میں ہرگز رکاوٹ نہیں بن سکتی بلکہ محنت آگے بڑھنے کی لگن اور جذبہ ہو تو زندگی کا ہر ہدف عبور کیا جاسکتا ہے۔
انہوں نے نوجوانوں کو پیغام دیا کہ وہ ہمت نہ ہارے ناکامی اور اتار چڑھاؤ زندگی کا حصہ ہے کامیابی ضرور ملتی ہے۔
پبلک سروس کمیشن کی ویب سائٹ پر تندور والے کے بیٹے کی کامیابی کے چرچے زبان زد عام ہے انکی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں۔
معاشرے میں ہمارے اردگرد کئی ایسے محمد عیسیٰ چھپے ہیں جن کے اندر ٹیلنٹ کھوٹ کھوٹ کر بھری ہے اگر تھوڑی سی حوصلہ افزائی اور سر پر ستی کی جائے تو انکی صلاحیتوں میں نکھار پیدا کیا جاسکتا ہے ۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،