مئی 3, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بلو چستان: کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر مسافروں کی بین الاصوبائی نقل وحمل پر پابندی

اجلاس میں مسافروں کی بین الاصوبائی نقل وحمل کو فور ی طور پر منقطع کرتے ہوئے کوچز،بڑی اور منی بسوں پر پابندی عائد کردی ہے۔

کوئٹہ  :۔چیف سیکریڑی بلو چستان کی زیر صدارت اجلاس میں کورنا وائرس کے خدشات کے پیش نظر مسافروں کی نقل وحمل کے حوالے سے آج اہم فیصلے کئے گئے۔

اجلاس میں مسافروں کی بین الاصوبائی نقل وحمل کو فور ی طور پر منقطع کرتے ہوئے کوچز،بڑی اور منی بسوں پر پابندی عائد کردی ہے۔

جبکہ کوئٹہ شہر میں بھی لوکل بسوں، کوچززو منی بسوں کوفوری طور پر بند کرنے کے احکامات بھی جاری کر دیئے گئے ہیں۔

مزید آبراں اجلا س میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ مسافروں کی بین الاضلاعی نقل وحمل والی مذکورہ ٹرانسپورٹ پر بھی دودن بعد پابندی عائد کر دی جائے گی۔

%d bloggers like this: