نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ملک بھرمیں کورونا وائرس سے تین سو سات افراد متاثر

سندھ میں سب سے زیادہ دو سو آٹھ کیسز سامنے آئے ہیں ۔ خیبرپختون خوا میں انیس اور بلوچستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 23 ہے ۔

ملک بھرمیں کورونا وائرس سے تین سو سات افراد متاثر ہو چکے ہیں ۔

سندھ میں سب سے زیادہ دو سو آٹھ کیسز سامنے آئے ہیں ۔ خیبرپختون خوا میں انیس اور بلوچستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 23 ہے ۔

گلگت بلتستان میں پندرہ ، اسلام آباد میں آٹھ اور آزاد کشمیر میں کورونا کا ایک کیس سامنے آیا ہے ۔

پاکستان میں کورونا وائرس سے دو افراد کے جاں بحق ہونے کی  تصدیق ہو گئی  ۔ پشاور لیڈی ریڈنگ اسپتال میں زیر علاج ہنگو کا چھتیس سالہ عبدالفتح چل بسا، مردان میں پچاس سالہ شخص بھی جاں کی بازی ہار گیا۔

معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے بھی دو افراد کی موت کی تصدیق کر دی ۔

سے تعلق رکھنے والا پچاس سالہ سعادت خان بھی کورونا وائرس سے چل بسا ۔

سعادت خان نو مارچ کو سعودی عرب سے پاکستان پہنچا تھا۔ 

  معاون خصوصی ڈاکٹرظفرمرزا نے دونوں افراد کی موت کی تصدیق کردی ۔

ویڈیو پیغام میں مشیر اطلاعات خیبر پختون خوا اجمل وزیر نے بھی دونوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ۔

خیبر پختون خوا کے وزیر صحت تیمور سلیم جھگڑا نے بھی اپنے ٹوٹیر پیغام میں بتایا کہ ہنگو سے تعلق رکھنے والا چھتیس سالہ شخص موذی وائرس سے  جان کی بازی ہار گیا ہے ۔

About The Author