مئی 3, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

175 ممالک میں 2 لاکھ 19 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر

چین کے بعد اٹلی جہاں کورونا کو کنٹرول کرنا مشکل ہوتا جا رہا ہے ،، اب تک 36 ہزار کے قریب افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے

عالمی ادارہِ صحت کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر کے 175 ممالک میں دو لاکھ انیس ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں

وہ دس ممالک جو کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں

جن میں چین سر فہرست ہے جس میں اب تک 81 ہزار افراد کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں

چین کے بعد اٹلی جہاں کورونا کو کنٹرول کرنا مشکل ہوتا جا رہا ہے ،، اب تک 36 ہزار کے قریب افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے

تیسرے نمبر پر ایران ہے جہاں 17 ہزار 300 افراد  مہلک وائرس کا شکار ہو چکے ہیں

اسپین میں یہ تعداد 15 ہزار کے قریب پہنچ چکی ہے

فرانس میں 9ہزار ،  جنوبی کوریا میں 8ہزار 500، امریکا میں 9 ہزار 400 ، سوئزرلینڈ میں تین ہزار

ایک سو جبکہ برطانیہ میں یہ تعداد دو ہزار 600 سے تجاوز کر چکی ہے

%d bloggers like this: