اسلام آباد :پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی کی رہائش گاہ پہنچ گئے ہیں، دونوں رہنماؤں کی ملاقات شروع ہوگئی ہے۔
پیپلزپارٹی کے رہنما فرحت اللہ بابر، نیر بخاری اور مصطفی نواز کھوکھر ملاقات میں شریک ہیں،
اے این پی کی طرف سے میاں افتخار حسین، امیر حیدر خان ہوتی، شاہی سید اور زاہد خان بھی ملاقات میں موجود ہیں۔
ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی اور معاشی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
ملاقات میں مولانا فضل الرحمان کی آزادی لانگ مارچ اور دھرنے پر گفتگو ہو گی۔
ملاقات میں مسئلہ کشمیر ، افغانستان کی صورت حال سمیت خطے کی صورت حال زیر بحث آئے گی اورملک کی خراب ہوتی معاشی صورت حال پر بات کی جائے گی۔
پہلے ملاقات اسفندیار خان کی رہائش گاہ ولی باغ پر ہونا تھی، مگرسیکیورٹی وجوہات کے باعث اب ملاقات اسلام آباد میں ہوئی
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ