نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سپریم کورٹ کے حکم پر کراچی میں تجاوزات کے خلاف بھرپور آپریشن

ایک ماہ میں ایک ارب روپے کی غیرقانونی تعمیرات گرادی گئیں۔

کراچی: سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی،بلدیہ عظمی کراچی اور کراچی ڈویلپمینٹ اتھارٹی کی کارروائیوں کی تفصیلات ڈیلی سویل  نے حاصل کرلی۔

بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے نے چھ فروری سے چھ مارچ تک ایک سو اکتیس کارروائیاں کیں۔

25 شادی ہالز ، 75 غیر قانونی فلورز ،31 پورشنز اور پینٹ ہائوس توڑے گئے۔

گلبرگ ٹائون، لیاقت آباد ٹائون، گلشن اقبال، صدر، ملیر اور کورنگی ٹائون میں کارروائیاں ہوئیں۔ ان میں مجموعی طور پر اسی کروڑ کی تعمیرات مسمار کی گئیں۔

ڈائریکٹر انسداد تجاوزات فورس،کے ایم سی بشیر صدیقی کے مطابق کے ایم سی نے ایک ماہ میں20 سے زائد کارروائیوں میں سات کروڑ کی غیر قانونی تعمیرات مسمار کیں۔

کے ڈی اے نے ایک ماہ کے دوران 10 سے زائد آپریشن کئے۔

سرجانی ٹائون انڈسٹریل زون میں تیرا کروڑ مالیت کے600 سو گز کے3 پلاٹ واگزار کرائے گئے اور پلاٹوں پر لگی دیواریں توڑی گئی۔

About The Author