کورونا وائرس کے پھیلاو کا خدشہ۔۔۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی کے اہم اقدامات۔۔۔
اسلام آباد سمیت ملک بھر کے ائیرپورٹس کے اندر صرف مسافروں کو آنے کی اجازت ہوگی۔۔۔ رشتہ داروں اور ڈرائیورز کے داخلے پر پابندی عائد۔۔۔
انتظامیہ کو ہوائی اڈوں کے احاطے سے بینچ ہٹانے کی ہدایت کردی۔
کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کیلئے سول ایوی ایشن حکام کی بیٹھک۔۔۔۔ ائیرپورٹ سکیورٹی فورسز سمیت دیگر اداروں کی شرکت ۔۔ اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے۔۔
اسلام آباد سمیت ملک بھر کے ہوائی آڈوں کے اندر مسافروں کے ساتھ آنے والے رشتہ داروں اور ڈرائیورز کے داخلے پر پابندی عائد کی گئی ہے ۔۔
مسافروں کو لانے والے ڈرائیورز کو پارکنگ تک محدود رکھا جائیگا۔۔۔۔۔۔۔۔ ہوائی آڈوں کے داخلی راستوں پر ہی مسافروں کا کنفرم ٹکٹ چیک کرکے اندر آنے کی اجازت ہوگی ۔۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کسی بھی غیر متعلقہ شخص کو علاقائی اور بین الاقوامی آمد لاؤنجز میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔۔
اسلام آباد۔۔۔۔۔۔ لاہور۔۔۔۔ کراچی کے ہوائی آڈوں کی انتظامیہ کو احاطوں میں لگے بنیچز کو بھی فوری طور ہر ہٹانے کا حکم دیا گیا ہے۔
ائیرپورٹ سکیورٹی فورسز کو اجلاس میں ہونے والے فیصلوں پر سختی سے عملدرامد کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،