مئی 26, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ملک بھرمیں کوروناوائرس کےمجموعی کیسزکی تعداد186ہوگئی

وزیراعلیٰ سندھ نےآئی جی سندھ کوسینیٹائزر، ڈیٹول، ٹشو مہنگےداموں فروخت کرنےوالوں کوگرفتارکرنےکابھی حکم دےدیا

کراچی میں کوروناوائرس کے4نئےکیسزسامنےآگئے،محکمہ صحت نے تصدیق کردی
کوروناوائرس کےکراچی میں کیسزکی تعداد30ہوگئی،محکمہ صحت سندھ
سندھ میں کوروناوائرس کےمجموعی کیسزکی تعداد150ہوگئی
ملک بھرمیں کوروناوائرس کےمجموعی کیسزکی تعداد186ہوگئی

سندھ حکومت نے ریسٹورنٹ اورچائےخانےرا ت بجےبندکرنےپرغورشروع کردیا۔

وزیراعلیٰ سندھ نےآئی جی سندھ کوسینیٹائزر، ڈیٹول، ٹشو مہنگےداموں فروخت کرنےوالوں کوگرفتارکرنےکابھی حکم دےدیا۔

شارع فیصل پرلال قلعہ میں جاری شادی کی تقریب بندکرواکر پولیس نےتین افرادکوحراست میں لےلیا۔

اب میں زیرو ٹالرینس کی جانب جارہاہوں۔۔۔اگرشہری دیرتک ہوٹلوں ،ریسٹورنٹ پرجائینگے توبندکردونگا۔۔۔وزیراعلیٰ سندھ ان ایکشن۔۔۔
سندھ میں ریسٹورنٹ اورچائےخانےرات نوبجےبندکرنےپربھی غور شروع کردیاگیا۔
آئی جی سندھ کووزیراعلیٰ نےسینٹیائزر،ڈیٹول اورٹیشوپیپرمہنگے داموں فروخت کرنےوالوں کوگرفتارکرنےکی بھی ہدایت کردی۔۔۔
وزیراعلیٰ سندھ نےکہاکہ سکھرآئسولیشن سینٹرمیں موجود تمام مریضوں کےصحت یاب ہونےتک ان کےگھروں پرراشن بھی پہنچایاجائےگا

شہرکےمختلف علاقوں میں رات دیرتک کھلنےوالےچائےخانوں ،ہوٹلوں اورفوڈاسٹریٹ پرشہریوں کارش برقراررہا۔۔۔
اورحکومتی فیصلےپرملےجلےردعمل کااظہارکیا۔۔۔

ڈپٹی کمشنرضلع شرقی احمدعلی صدیقی کےمطابق شادی کی تقریب پرشارع فیصل پرلال قلعہ میں پولیس نےکارروائی کی۔۔۔
کارروائی کےدوران ریسٹورنٹ انتظامیہ کےتین افرادکوحراست میں لیاگیا۔۔۔ڈی سی ایسٹ کےمطابق پابندی کی خلاف ورزی پرکارروائیوں کاسلسلہ جاری رہےگا۔۔۔
ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نےشہری کی جانب سےتقریب کی نشاندہی پرشکریہ بھی اداکیا۔۔۔
انتظامیہ کاموقف ہےکہ آج پہلےروزہونےکی وجہ سےمعلوم نہیں تھا۔۔۔

حکومت سندھ نے کرونا وائرس سے متعلق اقدامات کی مانیٹرنگ کرنے کا بھی فیصلہ کر لیا۔۔۔انتیس اراکین اورمشروں کوشہری انتظامیہ کےساتھ رابطہ رکھنےکی ہدایت کی گئی ہے۔۔۔اراکین اور مشیر یومیہ بنیادوں پر ڈپٹی کمشنرز کے ساتھ انتظامات کا جائزہ لیں گے۔۔۔

%d bloggers like this: