نومبر 3, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

صوبہ خیبر پختونخوا میں دستیاب صحت کی سرکاری سہولیات

خیبرپختون خوا میں کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے مختلف اسپتالوں میں ایک ہزار سے زائد آئسولیشن بیڈز مختص کئے گئے ہیں۔ ہیلتھ ڈائریکٹوریٹ خیبر پختونخوا کے اعداد و شمارکے مطابق صوبے میں 15 سو سے زائد چھوٹے بڑے اسپتال اور مراکز صحت موجود ہیں۔۔

خیبرپختون خوا کے ہیلتھ ڈائریکٹوریٹ کے اعداد و شمارکے مطابق صوبے میں 9 بڑے ٹیچنگ اسپتال موجود ہیں۔۔ کیٹیگری بی میں تیرہ، کیٹیگری سی میں چھبیس اور ڈی میں 63اسپتال شامل ہیں۔۔

سرکاری اسپتالوں میں اس وقت 8ہزار سے زائد کوالیفائیڈ ڈاکٹرز خدمات انجام دے رہے ہیں تو وہیں 20ہزار سے زائد سرکاری  پیرا میڈیکل اسٹاف اور 6 ہزار کے قریب سرکاری اور 3 ہزار پرائیویٹ نرسز بھی موجود ہیں۔۔ سرکاری اسپتالوں میں مریضوں کے لئے 23ہزار بستر موجودہیں۔۔

سرکاری اسپتالوں میں آئی سی یو بیڈز کی تعداد 100 سے بھی کم ہے۔۔  مالاکنڈ ڈویژن میں ایک بھی آئی سی یو بیڈ موجود نہیں ، خیبر پختونخوا دوہزار سترہ مردم شماری کے مطابق ضم شدہ اضلاع سمیت خیبرپختون خوا کی آبادی 4 کروڑ سے زائد ہے ، اس حساب سے 6500 سے زائد افراد کے لئے محض ایک کوالیفایڈ ڈاکٹر دستیاب ہے۔

About The Author