برطانوی شاہی خاندان کے چشم وچراغ پرنس ولیم اوران کی اہلیہ شہزادی کیٹ میڈلٹن 14 اکتوبر کوپاکستان آئیں گے، دورہ پاکستان کے دوران شاہی جوڑا نیشنل کرکٹ اکیڈمی کا دورہ بھی کریگا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)حکام کی طرف سے کہا گیاہے کہ وہ معزز مہمانوں کی آمد کے کیلئے اکیڈمی میں خصوصی انتظامات کررہے ہیں۔
اس ضمن میں پاکستان میں آخری بار ہونے والی پاک انگلینڈ سیریز کی تصاویر کے بھی نئے اور خوبصورت فریم بنائے جارہے ہیں۔
اس موقع پر پرنس ولیم اورشہزادی کیٹ میڈلٹن کی پاکستانی کرکٹرزسے بھی ملاقات متوقع ہے۔
سری لنکا کے خلاف سیریز کے بعد اکیڈمی میں شاہی جوڑی کی آمدکیلئے خصوصی انتظامات کے کاموں کا آغاز کیا جائے گا۔
شاہی جوڑی 14سے 18 اکتوبر تک پاکستان کے دورے پر ہوگی۔
اے وی پڑھو
اُچ ڈھاندی ڈیکھ تے چھوراں وی وٹے مارے ہن۔۔۔|شہزاد عرفان
ریاض ہاشمی دی یاد اچ کٹھ: استاد محمود نظامی دے سرائیکی موومنٹ بارے وچار
خواجہ فرید تے قبضہ گیریں دا حملہ||ڈاکٹر جاوید چانڈیو