ستمبر 29, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

فضل الرحمان نے بلیک میلنگ اورمنافقت  سے دین کو ڈھال بنایا ہے، فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ  فضل الرحمان  نے ہمیشہ مفادات کیلیے سیاست کی ہے ۔انہیں صرف بنگلہ نمبر22 سے دوری کا غم ہے

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ فضل الرحمان کو مولانا نہیں کہوں گی،مولانا  تو علم والے کو کہتےہیں،فضل الرحمان نے بلیک میلنگ،منافقت  سے دین کو ڈھال بنایا ہے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ فضل الرحمان ہمیشہ  مذہب  کا رڈ کھیل کر حکومتی بینچوں پر پہنچے،مدرسے کے بچوں کو ہمیشہ مذہب  کارڈ کے نام پر ڈھال بنایا جاتا ہے۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی نے کہا کہ یہ جب سے سیاست میں آئے خود کو نام نہاد ٹھیکیدار سمجھتے ہیں،تاریخ میں پہلی بار نیشنل ایکشن پلان کے تحت  مدرسہ ریفارمز  لائی گئیں، انہیں اسی بات کی تکلیف ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ  وزیراعظم کا قوم کی خدمت کا جوش و جذبہ ملکی خوشحالی کا امین ہے،وزیراعظم نے دنیا میں نئے پاکستان کا وقار بلند کیا ہے۔

پورے ملک سے انسانوں کا سیلاب آرہاہے، حکومت تنکوں کی طرح بہہ جائے گی، فضل الرحمان

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے اسلام  کا حقیقی چہرہ دنیا  میں متعارف کرایا،ہماری حکومت کومعیشت خسارے میں ملی ،ملکی معیشت  کے اہداف میں بہتری آرہی ہے۔ قوم معاشی خسارے سے آہستہ آہستہ چھٹکارا حاصل کررہی ہے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم کےخطاب کےبعد پاکستان خصوصی حیثیت اختیار کرچکا ہے،

About The Author