تبدیلی اور اصلاحات کا مشن جاری، پنجاب پولیس ٹیکنالوجی اپنانے لگی، ہوٹی آئی کے بعد ٹریول آئی سافٹ ویئر بھی متعارف کرا دیا گیا۔ سافٹ ویئر میں لاہور کے تمام بس اڈے اور کمپنیاں رجسٹرڈ ہوں گی، نئے سسٹم سے کیسے استفادہ کیا جائے گا؟
ملزموں کو گرفت میں لینے کا نیا اور جدید طریقہ، ٹریول آئی سافٹ ویئر،، کسی بھی مقدمہ میں نامزد ملزم کسی بھی بس سروس سے سفر کیلئے ٹکٹ خریدے گا،
تو وہ فوری اس نظام کے تحت پکڑا جائے گا
انچارج کنٹرول روم سب انسپکٹر،اس سسٹم میں لاہور کے بڑے بس اڈے رجسٹرڈ ہیں جن کے پاس لاگ ان ہیں جو بھی ٹکٹ خریدے گا اسکا ریکارڈ ہمارے پاس آئے گا
ٹریول اور ہوٹل آئی سافٹ ویئرز میں پندرہ سو بہتر ہوٹلز اور بس اڈے رجسٹرڈ کئے گئے ہیں، دو ماہ کے دوران ان کے ذریعے اڑتیس ہزار افراد کو چیک کیا گیا اور چالیس اشتہاری گرفتار ہوئے
،،سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید،
اس سافٹ ویئر سے ہم پولیس کو مطلوب اور عدالتی مفرور افراد کو آسانی سے پکڑ رہے ہیں اور مجرمان کی نقل و حرکت پر بھی نظر رکھی جارہی ہے ۔
پولیس حکام کے مطابق اس سسٹم کو دوسرے شہروں سے بھی منسلک کیا جائے گا
جدید نظام کے ذریعے جہاں خطرناک ملزموں کی گرفتاری میں مدد ملے گی وہیں ریکارڈ یافتہ مجرمان کی نقل و حرکت پر نظر رکھنا ممکن ہو گا،
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،