نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

خیبر پختونخوا کے 16اضلاع میں آج سے 5روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز کردیا گیا

مہم کے دوران ساڑھے 34لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جائینگے

9مارچ 2020

خیبر پختونخوا کے سولہ اضلاع جن میں پشاور ، بونیر، ڈی آئی خان، لوئر دیر، دیر، ہنگو، کرک، کوہاٹ ، شامل ہیں میں آج سے پولیو مہم شروع کردی گئی ہے۔

مہم کے دوران لکی مروت ، ٹانک ،خیبر،باجوڑ، اورکزئی، اپر و لوئر کرم ،شمالی وجنوبی وزیرستان میں بھی بچوں کو قطرے پلائے جائینگے ۔

مہم کےلئے تربیت یافتہ ورکرز پر مشتمل12ہزار 81ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

ایمرجنسی آپریشن سنٹر کے مطابق ، 10ہزار 485موبائل ٹیمیں گھر گھر جاکر 5 سال سے کم عمر بچوں کو قطرے پلائیں گی۔

مہم کے پہلے ہی دن والدین نے بچوں کو اس موذی مرض سے بچانے کے لیے انسداد پولیو مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

خیبر ٹیچنگ اسپتال میں قطرے پلوانے والے والدین کا کہنا تھا کہ پانچ سال تک ویکسین دینا انکے بچوں کی صحت مندی کی ضامن ہے۔

2020 میں اب تک پاکستان بھر سے پولیو کے 25 کیسسز کی تصدیق ہوئی ہے جن میں سے 12کا تعلق خیبر پختونخوا میں پولیو کے حساس قرار دئیے گئے اضلاع ، لکی مروت ، کرک اور ٹانک سے ہے ۔

About The Author