نومبر 3, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لسبیلہ ۔2 مارچ بلوچ کلچر ڈے کے موقع پر تقریبات کا اہتمام کیا گیا

بلوچ کلچر ڈے کے موقع پر ملک بھر کی طرح بلوچستان کے صعنتی شہر حب میں بھی ایک ریلی نکالی گئی اور تقریبات کا اہتمام کیا گی

لسبیلہ ۔

مارچ بلوچ کلچر ڈے کے موقع پر حب میں ریلی نکالی گئی شرکاء نے بلوچی پگڑی اور لباس زیب تن کر رکھے تھے بلوچ زندہ باد کے نعروں کی گونج

بلوچ کلچر ڈے کے موقع پر ملک بھر کی طرح بلوچستان کے صعنتی شہر حب میں بھی ایک ریلی نکالی گئی اور تقریبات کا اہتمام کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور شریک لوگوں نے بلوچی ثقافت پگڑی ۔

سفید لباس اور بلوچی چپل پہن رکھے تھے اور اس دوران ریلی میں شریک لوگ بلوچ زندہ باد کے نعرے لگا رہے تھے اور اس دوران ریلی کے قائدین کا کہنا تھا پورے دنیا میں بسنے والے بلوچوں کی جانب سے ثقافتی ڈے منایا جارہا ہے

اور اپنے ثقافت اور روایات کو زندہ اور قائم و دائم رکھنا ضروری ہے جو قومیں اپنے ثقافت کو بھول جائیں گی وہ قومیں دنیا کے نقشے پر ترقی نہیں کرسکیں گی

جبکہ بلوچی کلچر ڈے کے موقع پر ضلع بھر میں سیکورٹی کے انتظامات سخت کیئے گئے تھے اور لسبیلہ کے دیگر شہروں میں بھی بلوچی کلچر ڈے کی تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔

About The Author