مئی 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

نئے آئی جی سندھ مشتاق مہر نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا

رخصت ہونے والے آئی جی کلیم امام نے سینٹرل پولیس آفس آمد پر ان کا استقبال کیا۔ پولیس دستے نے انہیں سلامی پیش کی

نئے آئی جی سندھ مشتاق مہر نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔رخصت ہونے والے آئی جی کلیم امام نے سینٹرل پولیس آفس آمد پر ان کا استقبال کیا۔ پولیس دستے نے انہیں سلامی پیش کی۔

چارج سنبھالنے سے پہلے آئی جی مشتاق مہر نے وزیراعلی سندھ سے ملاقات کر کے جوائئنگ کی اجازت لی۔ مشتاق مہر سندھ کے ساٹھویں آئی جی ہیں۔

نئے آئی جی سندھ مشتاق مہر سینٹرل پولیس آفس پہنچے ،، تو رخصت ہونے والے آئی جی ڈاکٹر کلیم امام نے ان کو خوش آمدید کہا۔نئے اور پرانے آئی جیز کو پولیس کے خصوصی دستے نے سلامی پیش کی۔

دونوں پولیس افسروں نے پولیس شہدا کی یاد گار پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ بعد میں نئے آئی جی سندھ مشتاق مہر نے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔

گریڈ 22 کے افسر مشتاق مہر 60 ویں آئی جی سندھ ہیں۔ وہ دو مرتبہ کراچی پولیس چیف،آئی جی ریلوے،ایڈیشنل آئی جی ٹریفک سندھ کے عہدوں پر بھی تعینات رہ چکے ہیں۔

عہدہ سنبھالنے سے پہلے آئی جی سندھ مشتاق مہر نے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات کر کے جوائننگ کی اجازت طلب کی۔اس موقع پر وزیراعلی سندھ کا کہنا تھا کہ سندھ کے امن امان کی بحالی میں پولیس کا بڑا اہم کردار ہے۔

انہوں نے نئے آئی جی پولیس کو صوبے میں امن امان کو بہتر کرنے کی ہدایت دی۔انہوں نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ پولیس کی موجودگی میں عوام کو پریشانی نہ ہو۔

چارج چھوڑنے سے پہلے سابق آئی جی ڈاکٹر کلیم امام نے پولیس افسروں سے ویڈیو لنک پر خطاب کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اچھا کام کرنے اور ایک ٹیم بن کر ساتھ دینے پر وہ تمام افسروں اور ہلکاروں کے مشکور ہیں۔بعد میں انہوں نے سینٹرل پولیس آفس کے عملے سے بھی خطاب کیا۔

%d bloggers like this: