نومبر 2, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے

دفتر وزیراعظم سے جاری تفصیلی بیان میں کہا گیا کہ مہاتیر نے اپنا استعفی بادشاہ کے محلدوپہر ایک بجے بھجوایا

انہوں نے اپنا استعفی ملائیشیا کے بادشاہ کو بھجوایا
دوسری جانب ان کی سیاسی جماعت نے انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کے

محض 2 سال سے بھی کم عرصے میں حکمراں اتحاد سے علیحدگی اختیار کرلی۔

دفتر وزیراعظم سے جاری تفصیلی بیان میں کہا گیا کہ مہاتیر نے اپنا استعفی بادشاہ کے محل

دوپہر ایک بجے بھجوایا، اس کے علاوہ کوئی معلومات نہیں بتائی گئی۔

واضح رہے کہ یہ سیاسی ہلچل ایسے وقت میں سامنے آئی کہ جب مہاتیر محمد کے حمایتیوں نے ان کے نامزد جانشین انور ابراہیم تک اقتدار کی

منتقلی ناکام بنانے کے لیے اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ ملنے کا منصوبہ بنارہے تھے.

About The Author