نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

نومسلم مہک کماری سے شادی کرنے اور کرانے والوں کے خلاف مقدمہ درج

نکاح خوان سید سراج احمد شاہ، دولہا علی رضا سولنگی سمیت سات افراد کو مقدمے میں نامزد کرلیا گیا

جیکب آباد۔

نومسلم علیزہ عرف مہک کماری سے شادی کرنے اور شادی کرانے والوں کے خلاف مقدمہ درج ۔۔

سیکنڈ ایڈیشنل سیشن جج کے حکم پر سول لائین تھانہ میں نومسلم لڑکی کی کم عمری سے شادی کرنے اور کرانے کے الزام میں سات افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

سرکاری مدعیت میں درج مقدمے میں درگاہ امروٹ شریف کے گادی نشین اور نکاح خوان سید سراج احمد شاہ، دولہا علی رضا سولنگی سمیت سات افراد کو مقدمے میں نامزد کرلیا گیا ۔

درج مقدمے میں عبدالنبی کلوڑ، محمد سومر امروٹی، لعل محمد پھوڑ اور دیگر نکاح کے شواہد اور گواہان شامل ہیں۔

گذشتہ روز سیکنڈ ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت نے نومسلم لڑکی علیزہ عرف مہک کماری کی کم عمری میں نکاح کرنے اور کرانے والوں کے خلاف مقدمہ درج کر نے کا فیصلہ سنایا تھا۔

About The Author