ستمبر 28, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کرکٹ دیوانوں کیلئے بری خبر،،، جنوبی افریقہ کا مجوزہ دورہ التواء کا شکار

خوشیاں دھری رہ گئیں،، شائقین کرکٹ مارچ میں اپنی سرزمین پر پروٹیز کو ایکشن میں نہیں دیکھ سکیں گے

کرکٹ دیوانوں کیلئے بری خبر،،، جنوبی افریقہ کا مجوزہ دورہ التواء کا شکار ہو گیا،، سی ای او پی سی بی کہتے ہیں کھلاڑیوں کے ورک لوڈ کو پیش نظر رکھنا ہر بورڈ کی ترجیح ہوتی ہے،،، سی ایس اے کا فیصلہ قابل فہم ہے،،

خوشیاں دھری رہ گئیں،، شائقین کرکٹ مارچ میں اپنی سرزمین پر پروٹیز کو ایکشن میں نہیں دیکھ سکیں گے، کرکٹ ساؤتھ افریقہ نے کھلاڑیوں کے ورک لوڈ کا جواز بنا کر فی الوقت پاکستان آنے سے معذرت کر لی

پی سی بی حکام کے مطابق سی ایس اے نے تمام صورت حال کا جائزہ لینے کے بعد حتمی فیصلہ سے آگاہ کیا،،، وسیم خان کہتے ہیں ساؤتھ افریقہ کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں،،، تمام بورڈز اپنے پلیئرز پر مسلسل کرکٹ کے دباو کو مد نظر رکھتے ہیں

پاکستان کرکٹ بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ ساؤتھ افریقہ محدود فارمیٹ کی اس سیریز کا اہتمام جلد از جلد کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، دونوں بورڈز سیریز کی نئی تاریخوں کو حتمی شکل دینے کے لئے ایف ٹی پی میں خالی ونڈو تلاش کر رہے ہیں،،

About The Author