راجن پور
موجودہ حکمرانوں نے غریب عوام کو مہنگائی کے سوا کچھ نہیں دیا۔ مرکزی رہنماء مسلم لیگ ن ڈسٹرکٹ راجن پور شیخ ولی محمد ۔ تفصیل ۔مسلم لیگ ن کے ڈسٹرکٹ مرکزی رہنما شیخ ولی محمد نے نیشنل تحصیل پریس کلب روجھان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ
موجودہ حکمرانوں نے غریب عوام کو مہنگائی ۔بیروزگاری اور غربت کے سوا کچھ نہیں دیا۔ناقص حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے ملکی معیشت کا بیڑا غرق کر دیا ہے ۔مہنگائی و بیروزگاری سے تنگ آکرغریب عوام خودکشی کرنے پر مجبور ہو گیا ہے
صحافیوں سے مزید گفتگو کرتے ہوئے مرکزی رہنما نے کہا کے لنگڑی لولی حکومت ملک چلانے میں ناکام ہو چکی ہے ابھی وقت ہے کے حکومت اپنی ضدی چھوڑے اور ملک میں دوبارہ الیکشن کرائے
تاکہ مسلم لیگ ن اقتدار میں آکر غریب عوام کو ایک بہتر اور مناسب ریلیف دے جس طرح سابق ادوار میں دیتی آئی ہے اس موقع پر رانا عرفان خان، رانا مختیار خان، رانا منصور علی راجپوت، نور احمد راہی صدر نیشنل تحصیل پریس کلب روجھان،
محمد علی ڈوگر جنرل سیکرٹری نیشنل تحصیل پریس کلب روجھان، عدنان احمد راجپوت آفس سیکرٹری، امجد آفتاب مزاری جوائنٹ آفس سیکرٹری اوربھی موجود تھے. عدنان احمد راجپوت نامہ نگار نیادور نیشنل تحصیل پریس کلب روجھان
روجھان
سابق ناظم سردار اطہر علی مزاری ،ایس ڈی پی او ثناء اللہ مستوئی ،اسسٹنٹ کمشنر ایڈمنسٹریٹر عثمان غنی ،ایم ایس شیخ خلیفہ ہسپتال روجھان ڈاکٹر لجپت رائے ،جماعت اسلامی کے راہنما محمد عالم خان مزاری ،امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر مشتاق احمد مزاری ،صدر انجمن تاجران موسی خان مزاری اور یسین سومرو نشینل تحصیل پریس کلب روجھان میں علاقائی مسائل پر گفتگو
اس موقع پر صدر نشینل تحصیل پریس کلب روجھان نوراحمد راہی ،سرپرست اعلی نشینل تحصیل پریس کلب ڈاکٹر مشتاق احمد مزاری ،نائب صدر نشینل تحصیل پریس کلب محمد علی عامر گورچانی ،جنرل سیکٹریری محمد علی ڈوگر ،آفس سیکریٹری عدنان راجپوت ،
سیکرٹری نشرواشاعت ضامن حسین بکھر سمیت دیگر افراد موجود تھے صحافیوں انتظامیہ اور مذہبی راہنماوں سے گفتگو کرتے ہوئے سابق ناظم سردار اطہر علی خان مزاری نے کہا کہ آن قریب ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار میردوست محمد مزاری روجھان سوئی گیس کا افتتاح کرنے جارہے ہیں
روجھان کی عوام کے لیے ایک تاریخی دن ہے انھوں نے کہا کہ ایم این اے سردار ریاض محمود مزاری اور ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار میردوست محمد مزاری کی کاوش سے روجھان کو سوئی گیس کی فراہمی کا خواب پایہ تکمیل کو پہنچے والا ہے
اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ عرب امارات کے شھزادے روجھان میں تشریف لائے تو عوام کے لیے گرلز کالج کے قیام ،روجھان میں واٹر سپلائی پائپ لائن بچھانے اور روڈں کی تعمیر پر بات ہوگئ انھوں نے کیا ایم این اے سردار ریاض محمود مزاری اور ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار میردوست محمد مزاری کی قیادت میں ترقی کا سفر شروع ہوچکا ہے
صحافیوں کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے سابق ناظم سردار اطہر علی خان مزاری نے اسسٹنٹ کمشنر اور ایڈمنسٹریٹر عثمان غنی ،ایس ڈی پی او ثناء اللہ مستوئی اور ایم ایس ڈاکٹر لجپت رائے کی عوامی خدمات کو سہراہا اس موقع اسسٹنٹ کمشنر اور ایڈمنسٹریٹر عثمان غنی نے کہا کہ
روجھان کے عوام کے مسائل دیکھتا ہوں تو دل کرتا ہے انکے لیے کچھ کریں انھوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں شھر میں سٹریٹ لائٹ ،سڑکوں اور سیوریج کی بہتری کے لیے کام کیا جارہا ہے انھوں نے کہا کہ کامرس کالج کی عمارت اور گرلز کالج کے قیام کے لیے بھی تجویز دی ہے
جبکہ ڈپٹی کمیشنر راجن پور زوالفقار علی کی نگرانی میں عوام کو سستے داموں آٹے کی فراہمی جاری ہے جوکہ حکومت کا انقلابی اقدام ہے انھوں نے کہا کہ
روجھان کی عوام کی بہتری کے لیے تمام وسائل استعمال کیے جائے گئے اس موقع پر ایس ڈی پی او ثناء اللہ مستوئی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ روجھان میں امن خراب کرنیوالے عناصر سے آئنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا
انھوں نے کہا امن مستقل بحال رکھنے لیے ٹھوس آپریشن پر کام جاری ہے انھوں نے کہا جرائم پیشہ افراد کے سرکچلنے کا فن جانتے ہیں انھوں نے کہا کہ ڈی پی او راجن پور احسن سیف اللہ کی قیادت میں امن وامان کی بحالی اور عوام کو انصاف کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے اس موقع پر
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایم ایس روجھان ڈاکٹر لجپت رائے نے کہا کہ شیخ خلیفہ ہسپتال میں ڈاکٹروں کی بہترین ٹیمیں موجود ہیں جبکہ بیماریوں کی تشخیص کے لیے جدید مشنری دستیاب ہے انھوں نے عوام کو صحت کے تمام مواقع دستیاب ہیں۔
روجھان
ایم این اے ریاض محمود مزاری کی سیکٹریری سی ایم ڈبلیو سے لاہور میں ملاقات دریائی اسٹیل پل کی خراب سڑکوں کو درست کرانے کا مطالبہ
سیکٹریری کا نوٹس ای سی ہائی وئے کو فون سڑک کی بہتری کا کام تیزی جاری ایک ہی دن سڑک بہتر عوامی مسائل کے حل کے لیے ایم ڈی سوئی گیس ،
چیرمین دانش سکول اتھارٹی سے ملاقات مقامی افراد بھرتی کرنے سکول کے داخلے میں روجھان کے بچوں کا کوٹہ مقرر کرنے کا مطالبہ دوست علی مزاری ،ریاض محمود مزاری کے ہمراہ
پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی راہنما عوام کے ہرالعزیز لیڈر ایم این اے سردار ریاض محمود مزاری نے سردار دوست علی مزاری کے ہمراہ لاہور میں مخلف محکموں کے اعلی حکام سے ملاقات کی اور روجھان کی عوام کے مسائل پرتفصیل سے بات کی
عوام کے ہرالعزیز لیڈر ایم این اے سردار ریاض محمود مزاری نے سردار دوست علی مزاری کے ہمراہ سب سے پہلے سیکٹریٹری سی ایم ڈبلیو سے ملاقات کی اور دریائی اسٹیل پل کے خراب سڑکوں کو درست کرانے کا مطالبہ کیا
اور عوام کی مشکلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ دریائی اسٹیل پل کے سڑکوں کو درست کرنے والے گریڈر کھڑے ہوئے ہیں کام نہیں کررہے اور عملہ غفت برتے ہوئے ہے
جسکا نوٹس لیتے ہوئے سیکٹریری سی ایم ڈبلیو نے آئی سی ہائی وئے کو فون کیا گریڈر چوبیس گھنٹے چلانے اور دریائی اسٹیل پل کی سڑکوں کو بہتر کرنے کی ہدایت کی ایم این اے سردار ریاض محمود مزاری کی کاوش پر سیکٹریری سی ایم ڈبلیو کے نوٹس لینے پر محکمہ ہائی وئے نے دریائی اسٹیل کی سڑکوں کو درست کرنے کا کام تیز کردیا ہے
اور سڑک درست کرنے والے گریڈر ہمہ وقت کام میں مصروف ہیں زرائع نے بتایا ہے کہ کل دن بھر اور رات بھر کے کام سے دریائی اسٹیل پل کی سڑکیں پہلے سے کئ فیصد درست ہوگئ ہیں اور موقع سے آنے والے سابق دفعدار باڈر ملٹری پولیس نجف خان مزاری اور دیگر مسافروں نے خوشی کا اظہار کیا ہے
اور سڑک بہترین ہونے کی نوید سنائی ہے اور عوام کے ہرالعزیز لیڈر ایم این اے سردار ریاض محمود مزاری اور سیکٹریری سی ایم ڈبلیو کا شکریہ ادا کیا ہے اور سڑک کی بہتر صورتحال پر خراج تحسین پیش کیا ہے
پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی راہنما ایم این اے سردار ریاض محمود مزاری سردار دوست علی مزاری کے ہمراہ ملاقاوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ایم ڈی سوئی گیس سے ملاقات کی اور مطالبہ کیا کہ روجھان میں سوئی گیس پائپ لائن بچھانے کے دوران کھدائی سے متاثر ہونے والی سڑکوں اور گلیوں کو درست کیا جائے
جبکہ جہاں سوئی گیس کے پائپ لائن بچھانے کاکام رہے گیا ہے اسے مکمل کیا جائے جبکہ ایم این اے سردار ریاض محمود مزاری ایم ڈی سوئی گیس کو بتایا کہ ہماری معتدد درخواستوں پر ڈیمانڈ نوٹس جاری نہیں کیے گئے رہے
جانیوالی درخواستوں پر عملدرآمد کرایا جائے ایم ڈی سوئی گیس نے ایم این اے سردار ریاض محمود مزاری کو یقین دلایا کہ آپ کے مطالبات پر فوری عمدرآمد کیا جائے گا
علاوہ ازیں ایم این اے سردار ریاض محمود مزاری نے دانش اتھارٹی کی چیرمین سمیرا ملک سے ملاقات کی اور ان سے مطالبہ کیا کہ سنٹر آف ایکسی لنس سکول میں نان کیبنٹ سٹاف مقامی روجھان سے بھرتی کیا جائے اور سنٹر آف ایکسی لنس کی زیرتعمیر عمارتیں مکمل کی جائے
اس موقع پر ایم این اے سردار ریاض محمود مزاری نے دانش سکول اتھارٹی کی چیرمین سمیرا ملک سے مطالبہ کیا کہ دانش سکول فاضل پور میں سکول بچوں کے داخلے کے لیے روجھان کا خصوصی کوٹہ مقرر کیا جائے تاکہ
پسماندہ علاقے روجھان کے بچے بچیاں اعلی تعلیم حاصل کرنے کا انکو حق مل سکے ایم این اے سردار ریاض محمود مزاری کو دانش اتھارٹی سمیرا ملک نے یقین دلایا کہ آپ کے مطالبات فوری حل کیے جائے۔
روجھان
رکن قومی اسمبلی سردار ریاض محمود مزاری کی کاوشوں اور ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کی کوششوں کی بدولت روجھان میں اکثر ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری اور کچھ منصوبے پائے تکمیل کو پہنچے جس میں ضلع رحیم یار خان سے
ضلع راجن پور کو ملانے والا کشتیوں کا عارضی پل جو 15 دنوں سے عوام کی آمدورفت جاری ہے اور راستے کو اب بھی ہموار کیا جا رہا ہے
جس سے رحیم یار خان کچہ چوہان اور دوسرے کچے کے لوگوں سمیت بدلی میراں پور، روجھان کی عوام مستفید ہو رہی ہے اور شب و روز بلاخوف خطر و محفوظ سفر جاری ہے
اس کے علاوہ روجھان میں بجلی کے منصوبوں پر شہری و دیہی علاقوں میں بجلی کے منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہیں علاوہ ازیں رکن قومی اسمبلی کی کوششوں کے نتیجے میں روجھان میں ریلوے سٹیشن پر خوشحال ایکسپریس ریل گاڑی کے سٹاپ سٹاپ کی دوبارہ بحالی
واٹر سپلائی کے منصوبوں پر بھی کام جاری روجھان شہر کا بجلی فیڈر الگ کرنے کا منصوبہ پائے تکمیل اور اب روجھان کی عوام کے لئے اہم ترین خوش خبری یہ ہے کہ سموار کو گیس کے وہ میٹرز جن کے لوگوں کے ڈیمانڈ نوٹس جاری ہوئے ہیں
ان کے گھروں میں گیس میٹرز کی تنصیب کا کام بروز سوموار شروع ہو گا اور گیس میٹرز لگانے والی ٹیم رحیم یار خان سے روجھان آئے گی اور شہر میں پہلے مرحلے میں گھریلوں گیس صارفین کے گیس میٹرز لگائے جائیں گے
یہ باتیں سابق تحصیل ناظم سردار اطہر علی مزاری نے تحصیل رپورٹر نیاکل سے گفتگو کرتے ہوئے کہی علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ روجھان میں امن وامان کی بحالی کے سلسلے میں رکن قومی اسمبلی نے جو اعلی حکام سے مسلسل ملاقاتوں کے بعد اپنے شہر میں اعلی حکمت عملی کے تحت امن وامان کے دور رس نتائج برآمد ہو رہے ہیں
روجھان اور اس کے گرد و نواح میں امن وامان کی صورتحال اب پہلے سے بہتری کی طرف گامزن کرنے میں رکن قومی اسمبلی نے اہم کردار ادا کیا ہے جس میں امن وامان کی حالت پہلے سے بہتر ہوئی ہے یہ بھی رکن قومی اسمبلی کی کاوشوں کا نتیجہ ہے
سابق تحصیل ناظم روجھان کا کہنا تھا کہ روجھان میں گرلز ڈگری کالج کے قیام کے لئے بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں جس کے نتائج جلد عوام کے سامنے ہونگے بوائز ڈگری کالج شیخ زید روجھان میں اساتذہ سٹاف کی تعیناتی اور تحصیل روجھان کے گورنمنٹ ہائی سکولوں میں
جلد ہیڈ ماسٹروں کی تعیناتی کے بارے میں بھی جلد عوام کو خوش خبری ملے گی جس سے ہمارے علاقے میں تعلیمی نظام و معیار مزید بہتر ہو گا انہوں نے کہا کہ رکن قومی اسمبلی سردار ریاض محمود مزاری نے الیکشن کے دوران عوام سے جو وعدے کیے تھے
اب ان کو عملی جامہ پہنایا جا رہا ہے پی ٹی آئی کی حکومت کے رہنما اور عوامی لیڈر کے کام ترقیاتی منصوبے آپ کے سامنے ہیں اب بہت جلد روجھان میں رکن قومی اسمبلی سردار ریاض محمود مزاری بہت جلد روجھان تشریف لائیں گے
اور شہر روجھان میں گیس کی فراہمی کے لئے باقاعدہ طور پر افتتاح کریں گے اس کے بعد گیس سسٹم میں چالو کر دی جائے گی انہوں نے کہا کہ عوام سے کیے گئے وعدے کو پورا کر کے عوام سے سرخرو ہوں گے۔ گیس میٹرز سوموار کو لگانے کے لئے ٹیم رحیم یار خان سے روجھان آ رہی ہے ۔
روجھان
الاحمد ماڈل پبلک سکول اور منہاج القرآن سکول کی طرف سے الاحمد پرنسپل یعقوب احمد ساغر کی قیادت میں کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ایک ریلی نکالی گئی جس میں منہاج القرآن کے پرنسپل عبدالصمد، سن رائز گرلز اکیڈمی کے پرنسپل عبدالرسول مزاری، سن رائزنگ بوائز اکیڈمی روجھان کے پرنسپل راو محسن اقبال،
سمیت سکولوں کے اساتذہ کرام طلباء نے کثیر تعداد میں شرکت کی ریلی لاکھ پال مارکیٹ سے ہوتی ہوئی مین بازار، صدر بازار روجھان سے نیشنل تحصیل پریس کلب کے عوامی چبوترے پر پہنچی جہاں پر پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا مقررین نے کشمیر میں کمشمری مظلوم عوام پر ہونے والے ظلم و ستم کی بھر پور مزمت کی مقررین کا کہنا تھا کہ
ہنودی افواج نے چھ ماہ سے مظلوم کشمیری مسلمانوں پر ظلم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں ماؤں بہنوں کی آبرو ریزی کی جا رہی ہے مقررین کا کہنا تھا کہ
عالمی برادری کو کشمیر پر ہونے والے ظلم ستم پر آواز اٹھا چاہیئے خصوصاََ عرب ممالک کو کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی حمایت کرنی چاہیئے اس سلسلے میں بہت جلد عرب سربراہی کانفرنس بلانے چاہیئے اور مظلوم کشمیریوں مسلمان بھائیوں کی مدد کرنی چاہیئے
مقررین یہ یہ بھی کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کو حل کرنا چاہیئے اور کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت (استصواب رائے) کا حق دیا جائے مقررین کا کہنا تھا کہ
کشمیریوں سے ہمارا رشتہ لاالہ کا ناطہ ہے اور کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے جس کے لئے ہم اپنی شہ رگ کا خون دینے سے دریغ نہیں کریں گے شرکاء کے زبان پر فلک شگاف نعرہ تھا کشمیر بنے گا پاکستان کشمیر کی آذادی تک بھارت کی بربادی تک جنگ رہے گی
مقررین میں یاسر نزیر، واجد حسین، احمد حسن، شعیب مزاری ضامن حسین بکھر، مشتاق مزاری شاہ زین شامل تھے
آخر میں عالم اسلام کی یکجہتی اسلام کی سر بلندی چیچنیا، بوسینیا، فلسطین، بیت المقدس، برما، عراق، شام، کے لئے دعا اور کشمیر کی آذادی کے لئے دعائیں مانگی گئیں
اس موقع پر ڈی ایس پی سرکل روجھان ثناء اللہ خان مستوئی کی تاکید پر اور ایس ایچ او تھانہ روجھان اسحاق جان خان کی ہدایت پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے تھے ۔
آر پی او ڈی جی خان عمران احمد سے فریاد ایک غریب خاتون کی ۔
تحسین بخاری
روجھان
ھیراں بی بی کا تعلق پنجاب کے ضلع راجن پور تصیل روجھان کے تھانہ سونمیانی سے ھے ۔ھیراں بی بی کا کہنا ھے کہ ایک ماہ قبل دل مراد نامی شخص نے اس وقت زبردستی زیادتی کی کوشش کی جب وہکھیتوںسے اپنے معصوم بچے کو ساتھ لیے
گھاس کاٹ رہی تھی ۔نم آنکھوں کے ساتھ موقع پر پیدا ھونے والی جو صورتحال ھیراں بی بی بے بیان کی اور ملزم نے جس کمینگی کا مظاہرہ کیا اخلاقیات اجازت نہیں دیتی کہ اسے اس تحریر کا حصہ بنایا جاے ۔ھیراں بی بی نے اپنی عزت کو پامال ھونے سے بچانے کیلیےبھر پور مذاحمت کی۔جس پر کمینہ صفت ملزم اس کا دوپٹہ اتار کر بھاگ گیا ۔
ھیراں بی بی نے بتایا کہ میں تھانے گٸی تو ایس ایچ او نے بتایا کہ سکھانی گینگ کا سر غنہ ایوب سکھانی اس ملزم کا سفارشی ھے تم اس کے پاس چلی جاو وہ تمھارا فیصلہ کرے گا وہ ڈکیٹ گروپ کا سربراہ ھے اور ہمیں اس علاقے میں امن وامان کو برقرار رکھنے میں اس کی ضرورت پڑتی رہتی ھے ۔
ھیراں بی بی نے بتایا کہ جب مقامی پولیس نے میری نہ سنی تو میں عدالت چلی گٸی عدالت سے اندراج مقدمہ کا حکم لیکر میں پھر تھانے گٸی تو پولیس نے کہا کہ پہلے ملزم پکڑواٶ پھر مقدمہ درج کریں گے ۔
ملزم پکڑنے کیلیے پولیس ڈالے میں تیل ڈلوانے کیلیے مجھ سے دو ھزار روپےمانگے گٸے جو میرے پاس نہیں تھے پھر ایک ھزار روپے لیکر میرے ساتھ ارشد نامی کانسٹیبل بھیجا گیا ۔ملزم کو پکڑ کر واپس آرھے تھے کہ راستے میں ارشد کانسٹیبل نے کہا کہ
ملزم مجھے چھوڑ دینے کے دس ھزار دیتا ھے مگر تم لوگ مجھے صرف پانچ ھزار دے دو تو میں اسے نہیں چھوڑتا ۔ھمارے پاس پیسے نہیں تھے اور پھر اسے وہیں ھمارے سامنے چھوڑ دیا ۔
ا س سلسلے میں جب راقم نے کانسٹیبل ارشد سے رابطہ کیا تو اس نے بتایا کہ میں نے ملزم ایس اچ او اور اے ایس آٸ نور محمد کے کہنے پر چھوڑا ھے ۔
ادھر ھیراں بی بی نے بتایا کہ میں شکایت لیکر دوبارہ ایس ایچ او کے پاس گٸی تو اس ایچ او نے کہا کہ ملزم ایوب سکھانی (سرغنہ سکھانی گینگ) نے چھڑوایا ھے
ھم ان کا کہنا نہیں ٹال سکتے.تمھیں پہلے بھی کہا تھا کہ تم اس کے پاس چلی جاٶ ۔ھیراں بی بی کا کہنا ھے کہ اگر سونمیانی پولیس نے ڈکیتوں کے زریعے ہی تھانے کا نظام چلانا ھے
تو پھر بہتر ھے کہ تھانہ بند ہی کر دیا جاے تاکہ مجھ جیسے غریب لوگ انصاف کیلیے زلیل و خوار تو نہ ھو ں۔
ھیراں بی بی نے ڈی پی او راجن پور احس سیف اللہ ۔آر پی او بہاولپور عمران احمد اور آٸ جی پنجاب سے انصاف فراہم کیے جانے کی اپیل کی ھے
(رابطہ نمبر ھیراں بی بی)
03053264057
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون