رحیم یار خان: جھوٹا مقدمہ درج کرنے پر چک 17 پی کے مکینوں کا ڈی سی چوک پر تھانہ صدر خانپور کی پولیس کے خلاف احتجاجی مظاہر ہ کیا ہے۔
مظاہرین نے الزام عائد کیاہے کہ مقامی پولیس سرکاری زمین پر قبضہ کرنے والے بااثر ملزمان کا ساتھ دے رہی ہے۔
انکا کہناہے کہ علاقہ مکینوں نے قبضہ سے روکا جس پر ملزمان نے فائرنگ کی اور کلہاڑیوں سے حملہ آور ہوئےملزمان کے حملے میں 10 سے زائد افراد شدید زخمی ہوئے تھے، جنکو پولیس نے گرفتار کرکے جیل بھیج دیا۔
احتجاجی مظاہرین نے کہا کہ گرفتار ملزمان نے لڑکیوں کی سکول وین جلانے کا ڈرامہ رچا، کر بیٹیوں سے احتجاج کروایا،احتجاج کے دباؤ میں پولیس نے جھوٹا مقدمہ درج کرکے ہمارے دو افراد کو گرفتار کر لیا۔
مظاہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ جھوٹا مقدمہ خارج کرکے گرفتار کیے گئے دونوں افراد کو رہا کیا جائے ورنہ احتجاج جاری رہے گا۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون