نومبر 5, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ضلع بہاولنگر کی خبریں

ضلع بہاولنگر سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلے خبریں، تبصرے اور تجزیے

بہاول نگر۔

صاحبزادہ وحید کھرل سے)

ڈپٹی کمشنر شعیب خان جدون کی ہدایت پر ضلع بھر میں آٹے کی سرکاری نرخوں پر بلاتعطل سپلائی کو یقینی بنانے کے لیے اسسٹنٹ کمشنرز کی مانیٹرنگ اور اپنی نگرانی میں ٹرکنگ سیل پوائنٹس پر عوام کو دس کلو اور بیس کلو کے تھیلوں کی فروخت جاری ہے ۔

اسسٹنٹ کمشنر بہاول نگر منورحسین مگسی آج فوارہ چوک ،قاسم روڈ،مبارک گیٹ ،چک مدرسہ اور ڈونگہ بونگہ میں ٹرکنگ پوائنتس پر آٹے کی فروخت کروائی جس میں 10کلو کا تھیلہ 402روپے میں اور20کلو کا تھیلہ 805روپے میں عوام الناس کو دیا گیا

دریں اثنا اسسٹنٹ کمشنر منچن آباد مزمل الیاس نے بھی منچن آباد سٹی میں ٹرکنگ پوائنٹ سے سرکاری نرخوں پر آٹا فروخت کروایا۔

مزید براں اسسٹنٹ کمشنر چشتیاں میاں سرمد حسین نے گندم کے سٹاک کی چیکنگ کے لیے تشکیل کردہ کمیٹی کے ہمراہ گندم کے مختلف سٹوریج سنٹرز کا دورہ کیا

جس میں 9گجیانی،،ڈاہرانوالہ شامل ہیں انہوں نے اس موقع پر سٹاک کی ذاتی طور پر تصدیق کی۔واضح رہے کہ

ضلع بہاول نگر میں 12فلار ملز ہیں جن کی 76ٹوٹل باڈیاں ہیں اور انکو یکم جنوری سے21جنوری تک 100کلو گرام کے گندم کے 30950تھیلے محکمہ خوراک نے فراہم کیے

اور ان فلور ملز نے 20کلو کے 92850تھیلوں حکومت کے سیل پوائنٹس کو فراہم کیا ہے۔٭

بہاولنگر

بہاولنگر، ہارون آباد بائی پاس کے قریب کلعدم تحریک طالبان کے تین مشتبہ دہشت گرد گرفتار –

عابد سہیل ، عمران خان اور محمد رضا پبلک گیدرنگ اور حساس تنصیبات پر بم دھماکہ کی پلاننگ کر رہے تھے ،

انفارمیشن پر اسلحہ و بارودی مواد سمیت گرفتار کر لیا ، گرفتار افراد کا تعلق خیبر ایجنسی ، فیصل آباد اور لاہور سے ہے ۔ سی ٹی ڈی سپوکس پرسن

بھاول نگر

بہاولنگر کے دریائی بیلٹ اورگردو نواح میں ٹڈی دل کاشدید حملہ ،

ٹڈی دل کی آمد سے آسمان سیاہ ہوگیا۔

بہاولنگر

کاونٹر ٹیرزم ڈیپارٹمنٹ بہاولنگر نے ایک بار پھر جان ہتھیلی پر رکھ کر بہاولنگر شہر کو دہشت گردی کے بڑے حادثہ سے بچا کر سینکڑوں انسانی جانوں کو بھی بچا لیا

سی ٹی ڈی بہاولنگر نے پیشہ ورانہ مہارت استعمال کرتے ہوئے ہارون آباد روڈ سے تین دہشت گردوں کو بارودی مواد سمیت قابو کر کے ان سے بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد اور بم بنانے کے آلات برآمد کر لیئے

ان دہشت گردوں نےیہ دھماکہ خیز مواد عوامی اجتماع میں استعمال کر کے انسانی جانوں کا ضیاع کرنے کے مقصد لے جا رہے تھے

سی ٹی ڈی کی ٹیم نے اپنی پیشہ ورانہ مہارت کا استعمال کرتے ہوئے انہیں گرفتار کر کے تفتیش کے لیئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا

دہشت گردوں کی شناخت عمران خان۔عابد سہیل۔اور محمد رضا کے نام سے ہوئ ہے دہشت گردوں کا تعلق پاکستان کے مختلیف شہروں پشاور لاہور اور فیصل آباد سے ہے ۔

About The Author