ضامن حسین بکھر تحصیل رپورٹر روجھان
روجھان
نادرا آفس روجھان نے اپنے کام کا آغاز کر دیا ہے اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر روجھان نے نادرا آفس کا دورہ کیا، اور نادرا ملازمین عوام کو سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات جاری کیں ۔
رکن قومی اسمبلی سردار ریاض محمود مزاری کی کاوشوں کی بدولت نادرا کے دفتر کی تعمیر تزئین وآرائش کا کام مکمل ہونے کے بعد آج سے باقاعدہ طور پر اپنا کام شروع کر دیا ہے ۔
روجھان میں تحصیل روجھان کی عوام کی سہولت کے لئے نادرا آفس نے باقاعدہ طور پر اپنے کام کا آغاز کر دیا گیا ہے جس میں شناختی کارڈز ب فارم، برتھ سرٹیفکیٹ اور دیگر سہولیات کی فراہمی کے لئے ممکن ہو گی
اس سلسلے میں آج اسسٹنٹ کمشنر روجھان عثمان غنی نے نادرا آفس روجھان کا وزٹ کیا اور ملازمین کو تاکید کی کہ نادرا آفس میں بلا امتیاز عوام کو سہولیات فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور جملہ علاقے کی عوام کی خدمت کو اپنا نصب العین بنائیں انہوں کہا کہ
روجھان اور اس کے گرد و نواح کی عوام چاہیئے کہ ان سہولیات سے فائدہ اٹھائیں اسسٹنٹ کمشنر روجھان نے کچھ دیر نادرا آفس میں کام اور انتظامات کا جائزہ لیا
اور اطمینان کا اظہار کیا اس اقدام پر روجھان کے عوامی و سماجی حلقوں نے رکن قومی اسمبلی سردار ریاض محمود مزاری کو روجھان کی عوام کو نادرا سہولیات پر ان کا شکریہ ادا اور خوشی کا اظہار کیا ۔
روجھان
ڈائریکٹر نادرا ملتان میجر محمد عمران اور سابق تحصیل ناظم سردار اطہر علی مزاری ایڈووکیٹ کے ہمراہ نادرا سنٹر روجھان کا دورہ ۔
امروز ڈائریکٹر نادرا ملتان میجر محمد عمران نے روجھان میں قائم نادرا سنٹر آفس کا وزٹ کیا انچارج نادرا سنٹر آفس روجھان حفیظ احمد رند نے ڈائریکٹر نادرا ملتان کا استقبال کیا
سابق تحصیل ناظم روجھان سردار اطہر علی مزاری ایڈووکیٹ کے ہمراہ نادرا سنٹر آفس میں سنٹر کی اوپنگ پر کام اور انتظامات کا جائزہ لیا اور ملازمین کو اپنے فرض منصبی احسن طریقے سے سر انجام دینے کی تاکید کی انہوں نے کہا کہ
تحصیل روجھان کی عوام کی بلاامتیاز سہولت فراہم کی جانے کی بھی ہدایت کی انہوں کہا کہ رکن قومی اسمبلی سردار ریاض محمود کی ذاتی سفارش پر نادرا کی طرف سے سونمیانی اور مٹھن کوٹ کے عوام کی سہولت کے لئے دو کنٹینرز دینے جائیں گے
یہ باتیں انہوں نے سردار اطہر علی مزاری سے گفتگو کرتے ہوئے بتائیں لائسنسوں کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں ڈائریکٹر نادرا ملتان کا کہنا تھا کہ
یہ سہولت ڈسٹرکٹ لیول پر ہوتی ہے جو ضلع راجن پور میں موجود ہے انہوں تحصیل رپورٹر نیاکل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ
میرا آج کا دورہ کا مقصد نادرا سنٹر آفس روجھان جملہ انتظامات کا جائزہ لینا تھا اور میں دیکھنا چاہتا تھا کہ مزید کون کون سی سہولیات فراہم کرنی چاہیئے
انہوں نے عوام کی کثیر تعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے مزید کرسیاں بھی بھیجوائی جائیں گی اور نادرا کا موجود بورڈ کو تبدیل کر کے بڑا بورڈ بنانے کا تاکید کی
اور عوام کی بلاامتیاز بے لوث خدمت کرنے کی بھی ہدایت دیں وہ کچھ دیر سابق تحصیل ناظم سردار اطہر علی مزاری کے ہمراہ نادرا سنٹر آفس کے
ملازمین کے ساتھ رہے انہوں نے ملازمین کے کام، کو دیکھ کر اطمینان کا اظہار کیا ۔
روجھان:
ہاٸی ایس اڈا کے سامنے حمام پر ٹاٸر اور پرانے جوتےاستعمال ہونے لگے ..
..حمام پر پانی گرم کرنے کا انوکھا طریقہ شہری بیمار ہونے لگے
زہریلا دھواں نے اڈے کے ارد گرد آلودگی پھیلا دی
زہریلےدھوٸیں سے شہری دمہ اور مختلف سانس کی بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے
اے سی روجھان سے شہریوں نے فی الفور کاررواٸی کا مطالبہ کیا ہے
عمرکوٹ
عمران خان صاحب کی ریاست مدینہ میں
سفید داڑھی والے بزرگ دھکے کھانے پر مجبور مگر آٹا پھر بھی نا ملا.
آج عمرکوٹ میں سرکاری ریٹ پر آٹا لینے والے علاقہ عمرکوٹ کے لوگ جس میں سفید داڑھی والے بزرگ. بچے. بڑے شامل تھے.100 تھیلا تھا آٹے کا اور عوام 1000 بندے سے بھی زیادہ آئے ہوئے تھے.
آنکھوں سے آنسو بہنا شروع ہوگیے جب سفید داڑھی والے بزرگ ہاتھ میں پیسے لیے پھر رہے تھے اور انکو آٹا نہیں ملا. آپ سب کے سامنے ہے آج کا حال اپنی آنکھوں سے دیکھ لیں
کے کیا قصور ہے ان بزرگوں کا ان بچوں کا ان بڑوں کا جو پیسے لیے کھڑے رہے دھکے کھا کھا کر بھی انکو آٹا نا ملا. کیا ایسی ہوتی ہے ریاست مدینہ ؟
آٹے کے بعد چینی کو پر لگنے لگے!!!
روجھان میں آٹے کا بحران اب انسان کش بننے کےقریب۔مارکیٹ میں آٹا نایاب ہو چکا ہے دکاندروں نے جرمانوں اور چھاپوں کے ڈر سے مصنوعی بحران پیدا کردیاہے۔
جبکہ ایکا دکا دکانوں اور چکیوں پر ریٹ 70 روپے کلو وصول کیا جارہا ہے۔دوسری جانب آٹے کا بحران ختم نہیں ہواتھا چینی اوپر جانا شروع ہو چکی ہے۔مارکیٹ میں چینی اب 80 روپے بیچی جا رہی ہے۔
پرائس کنٹرول مجسٹریٹ، تحصیل انتظامیہ اشیاء خوردونوش کی قیمتیں کنٹرول کرنے میں ناکام ہے دکانداروں کی من مانیاں مصنوعی بحران ریٹ بڑھا دئیے۔اگر بروقت نوٹس نہ لیا گیا تو حالات مذید بدتر ہونے جا رہے ہیں۔
روجھان
چیئرمین مصالحتی کمیٹی تھانہ روجھان ڈاکٹر کلیم اللہ خان پاہی بلوچ نے گزشتہ روز (اتوار) مختلف اقوام کے مختلف نوعیت کے فیصلے سرانجام دیئے ۔
مصالحتی کمیٹی تھانہ روجھان کے چیئرمین ڈاکٹر کلیم اللہ خان پاہی بلوچ نے گزشتہ روز مختلف اقوام کے مختلف نوعیت کے فیصلے میرٹ کی بنیادوں پر سرانجام دیئے جن میں پلاٹ کے تنازعے کا فیصلہ ڈاہا اور ملک برادری کے مابین کیا گیا
جس میں فریق اول ہاشم ولد حاکم قوم ڈاہا سکنہ روجھان اور فریق دوئم سلطان و علی قوم ملک سکنہ روجھان با روبرو گواہان اور ارکان مصالحتی کمیٹی و عمائدین علاقہ و معززین شہر کے سامنے میرٹ کی بنیادوں پر ان کے درمیان فیصلہ سنایا گیا
جس پر ہر دو فریق نے فیصلہ قبول کرتے ہوئے دونوں فریقین شیر و شکر ہو گئے علاوہ ازیں دوسرا فیصلہ اقوام بالاچانی و سیلاتانی کے مابین چوری کا فیصلہ بھی ارکان مصالحتی کمیٹی اور معززین شہر کی موجودگی میں سنایا گیا
جس کو ہر دو فریق نے من و عن فیصلہ قبول کیا اور سرگانی قوم کا فیصلہ مزید شہادتوں کے لئے پابند کیا گیا اور ان کے فیصلہ کی سماعت آئندہ آنے اتوار کو کی جائے گی
اس موقع پر چیئرمین مصالحتی کمیٹی تھانہ روجھان ڈاکٹر کلیم اللہ خان پاہی بلوچ نے تحصیل رپورٹر نیاکل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ
ڈی پی او راجن پور احسن سیف اللہ خان کی قیادت اور ڈی ایس پی سرکل روجھان ثناء اللہ خان مستوئی کی سرپرستی اور ایس ایچ او تھانہ روجھان کے تعاون سے
یہ فیصلے میرٹ کی بنیادوں پر کرنے کے لئے مصالحتی کمیٹی ہمیشہ کوشاں رہے گی اور ہمیں ڈی پی او راجن پور کی قیادت پر فخر ہے۔
جام پور ۔
اسسٹنٹ کمشنر جام پور کاداجل روڈپرقائم نجی سکول کا وزٹ
اسسٹنٹ کمشنر نے جھونپڑی پٹی کےرہائش طلبہ بہن بھائی کوسکول میں اپنی کلاسوں میں پہلی اپوزیشن لینےپرانہیں نقدی انعام دیئے
اسسٹنٹ کمشنر جام پور نےسکول کے پرنسپل اورسٹاف کی کارگردگی کوسہرا
پرنسپل ملک ریاض حیدرنے اسسٹنٹ کمشنر اوردیگرمہمانوں کواعزازی شیلڈ پیش کی
اسسٹنٹ کمشنر نےسکول میں ایک سو غریب طلبہ کےلئےیونیفارم اوردیگراخراجات اٹھانےکااعادہ کیا
آج کےبچےکل یہ روشن پاکستان کی ضمانت ہیں۔اسسٹنٹ کمشنر سیف اللہ بلوانی
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون