نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

انسانی حقوق کی سرگرم کارکن جلیہ حیدر کو لاہور ائر پورٹ پر حراست میں لے کر پھر چھوڑ دیا گیا

کوئٹہ کی ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والی جلیلہ حیدر ایڈووکیٹ کوبی بی سی نے پاکستان کی سو سب سے موثر خواتین کی فہرست میں شامل کیا تھا۔
لاہور : بلاگر ،صحافی اور انسانی حقوق کی سرگرم کارکن جلیلہ حیدر ایڈووکیٹ برطانیہ جانے کے لئے آج علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئرپورٹ پہنچیں تو ایف آئی اے نے حراست میں لے کر پھر چھوڑدیا ۔

ڈیموکریٹک ویمن فرنٹ بلوچستان کی صدر جلیلہ حیدر ایڈووکیٹ کو لاہور ایئر پورٹ پر فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے حراست میں لے لیا ہے۔ وہ سسکس یونیورسٹی کی کانفرنس میں شرکت کے لئے آج صبح برطانیہ جانے کے لئے لاہور ایئر پورٹ پہنچی تھیں۔

جلیلہ حیدر نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ ایف آئی اے نے انہیں بتایا کہ ریاست دشمن سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی وجہ سے ان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں موجود ہے اس لئے وہ ملک چھوڑ کر نہیں جا سکتیں۔

ایف آئی اے حکام نے ان کا پاسپورٹ اور قومی شناختی کارڈ بھی رکھ لیا ہے اور انہیں اپنی حراست میں لیا پھر میڈیا پر خبریں آنے کے بعد انہیں رہا کردیا گیا۔

واضح رہے کہ کوئٹہ کی ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والی جلیلہ حیدر ایڈووکیٹ کوبی بی سی نے پاکستان کی سو سب سے موثر خواتین کی فہرست میں شامل کیا تھا۔

جلیلہ حیدر انسانی حقوق اور لاپتہ افراد کے مقدمات پر آواز اٹھاتی رہی ہیں اور وہ اس حوالے سے سرگرم عمل بھی ہیں۔

About The Author