مئی 16, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

امریکی نائب معاون وزیر خارجہ ایلس ویلز  4روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئیں

امریکی نائب معاون وزیر خارجہ ایلس ویلز  4روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئیں،

امریکی نائب معاون وزیر خارجہ ایلس ویلز  4روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئیں، آج سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گی، جس میں پاک امریکہ تعلقات، افغان مفاہمتی عمل پر پیشرفت کا جائزہ لیا جائے گا۔

پاکستان تنازع جموں و کشمیراور بھارتی غاصبانہ اقدامات کا معاملہ اٹھائے گا ۔ مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر بھی گفتگو ہو گی۔

وزارت داخلہ میں دہشت گردی کے خلاف اقدامات, اندرون ملک دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں اور پاک امریکہ تعاون کے نکات پر بھی بات چیت ہوگی ۔

امریکی نائب معاون وزیر خارجہ ایلس ویلز چار روزہ دورے پر پاکستان پہنچی ہیں ۔۔۔ امریکی نائب معاون وزیر خارجہ کی مصروفیات کا آغاز آج سے ہوگا۔۔۔ ایلس ویلز کل پہلی ملاقات وزارت خارجہ میں شاہ محمود قریشی اور سکریٹری خارجہ سے کریں گی ۔

ذرائع نے کہا ہے کہ پاکستانی قیادت امریکی نائب معاون وزیر خارجہ سے ملاقاتوں کے موقع پر تنازع جمو ں وکشمیر اور بھارتی غاصبانہ قبضے کا معاملہ اٹھائے گی ۔

اس موقع پر پاک امریکہ تعلقات اور افغان مفاہمتی عمل پر پیش رفت کاجائزہ بھی لیا جائے گا ۔ مشرق وسطیٰ کی صورتحال خصوصاً ایران امریکہ کشیدگی پر گفتگو ہوگی ۔

ذرائع نے کہا ہے کہ وزارت خارجہ کے بعد ایلس ویلز تجارتی وفد کے ہمراہ وزارت تجارت اور وزارت خزانہ کا دورہ کریں گی ۔

وزارت خزانہ میں پاکستان کی مالی اور مالیاتی ضروریات اور  ٹیرر فناسنگ کے خلاف اٹھائے گئے اقدامات اور بتائج پر بھی بات چیت ہوگی ۔

ایلس ویلز آج وزارت داخلہ کا بھی دورہ کریں گی ۔۔ وزارت داخلہ میں دہشت گردی کے خلاف اقدامات, اندرون ملک دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں اور پاک امریکہ تعاون کے نکات پر بھی بات چیت ہوگی ۔

ایلس ویلز سری لنکا اور بھارت کے دوروں کے بعد ابو ظہبی سے پرواز ای وائے 232سے اسلام آباد پہنچی ہیں۔

%d bloggers like this: