نومبر 3, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

آئی سی سی نے ٹیسٹ ٹیم آف دا ایئر کا اعلان کر دیا

کوئی بھی پاکستانی کھلاڑی ٹیسٹ ٹیم آف دا ایئر میں جگہ بنانے میں کامیاب نہ ہو سکا

آئی سی سی نے ٹیسٹ ٹیم آف دا ایئر کا اعلان کر دیا۔کوئی بھی پاکستانی کھلاڑی ٹیسٹ ٹیم آف دا ایئر میں جگہ بنانے میں کامیاب نہ ہو سکا۔

ٹیم میں آسٹریلیا کے پانچ،نیوزی لینڈ کے تین،بھارت کے دو اور انگلینڈ کے ایک کھلاڑی کو شامل کیا گیا ہے۔

آئی سی سی مینز ٹیسٹ ٹیم آف دا ایئر میں کوئی بھی قومی کھلاڑی شامل نہیں۔۔

بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو آئی سی سی ٹیسٹ الیون کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

ویرات کوہلی کے علاوہ بھارتی بلے باز مائنک اگروال ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے۔
آسٹریلوی آل راونڈر مارنوس لباشین اور اسٹیون سمتھ آٗئی سی سی ٹیسٹ ٹیم کا حصہ ہیں۔

فاسٹ باولر پیٹ کمنز اور مچل اسٹارک ٹیم میں شامل،،،،اوف بریک اسپنر نیتھن لیون بھی ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے۔

نیوزی لینڈ کے بیٹسمین ٹام لیتھم اور میڈیم فاسٹ باولر نیل ویگنر کو آئی سی سی ٹیسٹ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔

کیوی وکٹ کیپر بی جے واٹلنگ کو وکٹ کیپنگ کی ذمہ داری دے دی گئی۔ انگلینڈ کی جانب سے آل راونڈر بین اسٹوکس ہی ٹیم میں جگہ بنا سکے۔

About The Author