مئی 29, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بنگلہ دیش کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے قومی سیلیکشن کمیٹی سرجوڑ کر بیٹھ گئی

ذرائع کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں دو سے تین تبدیلیاں متوقع ہے

بنگلہ دیش کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے قومی سیلیکشن کمیٹی سرجوڑ کر بیٹھ گئی ،،، ذرائع کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں دو سے تین تبدیلیاں متوقع ہے

ذرائع کا کہنا ہے کہ سیلکشن کمیٹی میں قومی کرکٹرز کی حالیہ کارکردگی کا جائزہ لیا جائیگا ،،، بیرون ملک لیگز کھیلنے والے کھلاڑیوں کی کارکردگی بھی دیکھی جائیگی ،

قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں سابق کپتان سرفراز احمد کا نام زیر غور ہے ،،، بگ بیش میں شاندار بولنگ کرانے والے فاسٹ باولر حارث روف پر بھی سیلکٹرز کی نظر میں ہے

تاہم آسٹریلیا اورسری لنکا کیخلاف ناقص کارکردگی دیکھانے والے حارث سہیل کی چھٹی کا امکان ہے ،،،

تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل پاک بنگلہ دیش سیریز چوبیس سے ستائیس جنوری تک لاہور میں کھیلی جائیگی۔

%d bloggers like this: