نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

غیر ملکی سیاحوں کے لیے این او سی کی شرط ختم ، ای ویزہ کی سہولت دستیاب

مذہبی سیاحت کو فروغ دینے کے لئے پچیس رکنی وفد تھائی لینڈ پہنچ گی

محکمہ ارکیالوجی خیبر پختون خوا کی مذہبی سیاحت کے لئے کوششیں تیز،غیر ملکی سیاحوں کے لیے این او سی کی شرط ختم ختم ، ای ویزہ کی سہولت بھی دستیاب

سینئر وزیر عاطف خان کی ہدایت پر ڈاکٹر عبدالصمد ڈائریکٹر آرکیالوجی کی سربراہی میں مذہبی سیاحت کو فروغ دینے کے لئے پچیس رکنی وفد تھائی لینڈ پہنچ گیا۔

وفد نے تھائی لینڈ میں سیکرٹری خارجہ اور بدھ مت کے راہبوں سے ملاقات کی۔ڈائریکٹر ارکیالوجی ڈاکٹر عبدالصمد نے تھائی لینڈ کے راہبوں کو صوبے میں موجود بدھ مت کے مقدس مقامات کے بارے میں آگاہ کیا۔

انکا کہنا تھا کہ مذہبی سیاحت کے فروغ کے لئے نئی ویزہ پالیسی متعارف کی گئی ہے، نئی ویزہ پالیسی کے تحت 150 ممالک کو ان لائین ویزے جبکہ 50 ممالک کو ویزہ ان ارائیول کی سہولت فراہم کی گئی ہے،

تھائی لینڈ کے بدھ مت راہبوں کا 100 رکنی وفد مارچ کے مہینے میں خیبر پختون خوا کا دورہ بھی کرے گا ،

ملاقات کے دوران بدھ مت کے راہبوں نے پاکستان میں مذہبی سیاحت کے حوالے سے کانفرنس میں شرکت کی بھی یقین دہانی کروائی ہے ۔

About The Author