مئی 8, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سرکاری ملازمین کے سوشل میڈیا کےاستعمال پر پابندی کا حکم چیلنج

وزارت داخلہ کے ماتحت اداروں میں افسران کے سوشل میڈیا اکاونٹس بند کرائے گئے

اسلام آباد ہائیکورٹ

وزارت داخلہ کے ماتحت اداروں میں ملازمین کے سوشل میڈیا استعمال اور میڈیا سے رابطوں پر پابندی کا حکم چیلنج

اسلام آباد ہائی کورٹ میں اویس نامی شہری نے میاں آصف ایڈووکیٹ کے ذریعے درخواست دائر کردی

وزارت داخلہ کے ماتحت اداروں میں افسران کے سوشل میڈیا اکاونٹس بند کرائے گئے، وزارت داخلہ کا اقدام آئین کے تحت حاصل آزادی اظہار رائے کے خلاف ہے، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کا ٹویٹر اکاونٹ غیر فعال کرایا گیا،

ڈی سی اسلام آباد ٹویٹر پر ملنے والی شکایات کا فوری ازالہ کرتے تھے، ڈی سی اسلام آباد کا اکاؤنٹ غیر فعال ہونے پر یہ بات ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئی،

دنیا بھر اور پاکستان میں حکومتی افسران کے سوشل میڈیا اکاونٹس عوام سے موثر رابطے کا ذریعہ ہیں، وزیراعظم عمران،ڈی جی آئی ایس پی آر اور دیگر ممالک کی اہم شخصیات کے سوشل میڈیا اکاونٹس موجود ہیں،

وزارت داخلہ کو 16 دسمبر کا نوٹیفکیشن واپس لینے کے احکامات جاری کئے جائیں، ڈی سی اسلام آباد سمیت دیگر حکومتی افسران کے سوشل میڈیا اکاونٹس عوامی مفاد میں بحال کئے جائیں،

درخواست میں سیکرٹری داخلہ،کابینہ ڈویژن اور وزارت قانون و انصاف درخواست میں فریق

%d bloggers like this: